شہباز شریف اور صدر یو اے ای کا ٹیلیفونک رابطہ، جنگ بندی مفاہمت کا خیر مقدم

شہبازشریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ بحران کو کم کرنے کے لیے یو اے ای کی سفارتی کوششوں اور تعمیری کردار پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ متحدہ عرب امارات ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امن کا خواہاں ہے، پاکستان نے اسی جذبے کے تحت بھارت کے ساتھ جنگ بندی مفاہمت پر رضامندی ظاہر کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے افہام و تفہیم کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، وزیراعظم نے پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرنے کے بھرپور عزم کا اعادہ کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان سندھ طاس معاہدے کو کبھی چیلنج نہیں ہونے دے گا۔

صدر متحدہ عرب امارات نے امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے جنگ بندی مفاہمت کا خیرمقدم کیا۔ شیخ محمد بن زاید النہیان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کی بحالی کی حمایت کرتا ہے۔

مشہور خبریں۔

این اے 75 ضمنی انتخاب پولینگ اسٹیشسن سے غائب ہونے والے افسران کے شاہد عباسی کا اہم بیان

?️ 20 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیراعظم

بھارت کو مذاکرات کے لئے مناسب ماحول قائم کرنا ہوگا: ترجمان دفتر خارجہ

?️ 19 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ

صہیونی جنرل قاسم سلیمانی کی تصویر سے بھی خوفزدہ

?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان نے بیروت کی سڑکوں پر

عمران خان پانچ سال پورے کریں گے: شیخ رشید

?️ 18 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ وزیراعظم

ہم امریکا کو افغانستان کیخلاف ہوائی اڈے نہیں دیں گے

?️ 26 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا

لبنان سے صہیونی فوج کی چوری

?️ 29 مئی 2022اسرائیلی فوج نے لبنان کے اندر سے ایک لبنانی چرواہے کی 250

وزیر خزانہ منافع خوروں کے خلاف ایکشن لینے کا حکم دے دیا

?️ 13 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے عید الاضحیٰ

وزیراعلیٰ سندھ نے ایس فور پروجیکٹ اورپولیس ہیلتھ کارڈ کا افتتاح کردیا

?️ 20 جون 2024پاکستان (سچ خبرہں) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایس فور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے