?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور ممتاز دانشور سینیٹر عرفان صدیقی مرحوم کے گھر آمد ہوئی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مرحوم کے بڑے بیٹے عمران صدیقی اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا، اس موقع پر وزیر اعظم نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی وزیراعظم کے ساتھ موجود تھے، وزیراعظم نے مرحوم کی سیاست اور ملک کیلئے مجموعی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ عرفان صدیقی ایک شائستہ، بردبار اور اعلی ظرف شخصیت تھے جنہوں نے ملک کی فکری اور سیاسی تاریخ میں گہرا نشان چھوڑا۔ وزیراعظم نے کہا کہ سینیٹر عرفان صدیقی وفا کا پیکر اور پاکستان کے فکری اور صحافتی افق پت درخشاں ستارہ تھے، مرحوم عرفان صدیقی مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف اور پارٹی کے دیرینہ ساتھی تھے۔
شہباز شریف نے کہا کہ میرے ساتھ ان کا عزت و احترام کا رشتہ تھا، اور وہ انتہائی شفیق انسان تھے، عرفان صدیقی نے ہر دور میں اصول، برداشت، تحمل اور مہذب سیاست کی مثال قائم کی۔ وزیراعظم نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کی۔


مشہور خبریں۔
مون سون کے نئے سپیل کا آغاز، صوابی میں بادل پھٹنے سے تباہی، 15 افراد جاں بحق
?️ 18 اگست 2025پشاور (سچ خبریں) ملک میں مون سون سیزن کے ایک اور طاقتور
اگست
2023 میں عالمی جنگ کے آغاز کے لیے پانچ ممکنہ منظرنامے
?️ 1 جنوری 2023سچ خبریں: رابرٹ فارلی نے 1945 میں کہا تھا کہ
جنوری
استعفوں کے حوالے سے پیش ہونے کیلئے اسپیکر کو خط لکھ دیا ہے، شاہ محمود قریشی
?️ 16 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین
دسمبر
سندھ میں کتوں کے قہر کی وجہ خود سندھ حکومت ہے
?️ 2 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے سندھ شہر میں
اپریل
رحیم یار خان اور لودھراں سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 13 افراد جاں بحق
?️ 14 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ رحیم
اپریل
چینی کورونا ویکسین کے حوالے سے محققین کیا کہتے ہیں؟
?️ 28 مئی 2021بیجنگ (سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف چینی دوا ساز کمپنی
مئی
صیہونی فوج کا قابض سیاسی قیادت کو انتباہ
?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی فوج کے کمانڈرز نے تل ابیب کی سیاسی قیادت کو
نومبر
جام کمال کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد آج پیش کی جائے گی
?️ 20 اکتوبر 2021کوئٹہ(سچ خبریں) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں 14 ارکان کے دستخط سے
اکتوبر