?️
شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث دوسرے روز بھی کرفیو نافذ کر دیا گیا،ضلعی انتظامیہ کے مطابق صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا، تمام مین شاہراہوں پر آمدورفت معطل رہے گی،حکام کے مطابق کرفیو کا فیصلہ علاقے میں موجود سکیورٹی خطرات کے باعث کیا گیا، شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ کرفیو کے اوقات میں انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
سفر کیلئے متبادل راستوں کا استعمال کریں۔ ضلعی انتظامیہ کا کہناہے کہ کرفیو کے دوران صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک تمام مین شاہراہوں پر آمدورفت معطل رہے گی۔حکام کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا ءپر کرفیو لگانا ضروری تھا۔ یہ اقدام احتیاطی تدابیر کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔
سکیورٹی اداروں کی طرف سے صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔
دوسری جانب مقامی افراد نے حکم نامے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرفیو کے دوران تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی سیکورٹی خدشات کے پیش نظر شمالی اور جنوبی وزیرستان کے کئی علاقوں میں کرفیوں کے نفاذ کیا گیا تھا۔ ضلعی انتظامیہ نے کرفیو نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاتھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر کے ڈپٹی کمشنر سلیم جان کے مطابق ایک دن کیلئے جنوبی وزیرستان اپر میں کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔
اس دوران مسافروں سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ متبادل راستوں کا انتخاب کریں۔اس دوران آسمان منزہ سے لدھا اور مکین تک سڑکیں اور نواز کوٹ سے رزمک تک سڑکیں ٹریفک کیلئے بند رہیں گی۔ ٹانک میں بھی سیکیورٹی خدشات کے باعث مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ رہنے کااعلان کیا گیا تھا۔ سیکیورٹی فورسز کی درخواست پر ضلعی انتظامیہ نے کرفیو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔شمالی وزیرستان میں بھی رزمک سب ڈویڑن میں صبح 6 بجے سے شام 6 تک کرفیو نافذ کردیا گیا تھا۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق نواز کوٹ پل سے ڈنکن تحصیل رزمک تک کرفیو ہوگا جب کہ ڈنکن سے میلوگئی پل تحصیل دوسلی تک مکمل کرفیو نافذ رہے گا۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب میں 6 ایرانیوں کو پھانسی دینے کا اعلان
?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے بدھ کے روز دعویٰ کیا
جنوری
تل ابیب اور حیفا کے سینکڑوں رہائشی ہوٹلوں میں منتقل
?️ 17 جون 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا کے مطابق، حیفا کے 60 رہائشیوں کو ان کے
جون
فوجی سرپرائز کے بعد سیاسی سرپرائز
?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں:یدیعوت احرانوت اخبار میں شائع ہونے والے ایک نوٹ میں اووی
نومبر
مقنوضہ فلسطین میں متعدد دھماکے
?️ 11 فروری 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین کے شہر حیفا میں واقع ام الفحم کے علاقے
فروری
دنیا ایٹمی جنگ کے دہانے پر؟ 89 سیکنڈ باقی
?️ 30 اپریل 2025 سچ خبریں:روسی سیکیورٹی کونسل کی وارننگ اور بھارت-پاکستان کشیدگی کے بعد
اپریل
سندھ ہائی کورٹ: وفاقی حکومت ایک ہفتے میں کورونا ویکسین کی قیمت مقرر کرے
?️ 31 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں)سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو ایک ہفتے میں
مارچ
ایسا لگتا ہے فوجداری نظام انصاف طاقتور اور بااثر افراد کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہوجاتا ہے، سپریم کورٹ
?️ 3 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے 34 سال پرانے قتل کیس
جولائی
بستیوں کے تسلسل اور بن گوئر کے اشتعال انگیز اقدامات پر امریکہ کا ردعمل
?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:ایک پریس کانفرنس میں، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے نیتن
مئی