شعلے اگلتی زبانوں کے ساتھ ہم سے سیز فائر کی امید کیسے رکھ سکتے ہیں؟ عظمی بخاری

عظمی بخاری

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ ایک طرف آپ سیز فائر کی بات کرتے ہیں دوسری طرف ہر گھنٹے بعد ہوائی فائرنگ کرنے آجاتے ہیں، شعلے اگلتی زبانوں کے ساتھ ہم سے سیز فائر کی امید کیسے رکھ سکتے ہیں؟۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جس کو دیکھو وہ جھاڑ پونچھ کر کے گھر سے نکلتا ہے اور مائیک آگے رکھ کے بیٹھ جاتا ہے شعلے نکالنے اور گالیاں دینے، پھر ان حالات میں مفاہمت کی بات کیسے کرتے ہیں؟۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جواب دو تو رونے بیٹھ جاتے ہیں، ان کے مسلسل اشتعال کے بعد تھوڑا سا جواب آتا ہے، جمہوریت کا لیکچر ہمیں مت دیں، آپ نے جمہوریت اپنے نازک کندھوں پر نہیں اٹھائی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ دن رات ہماری لیڈرشپ پر حملے کریں گے تو کیا ہم آپ کے گلے میں پھولوں کے ہار پہنائیں گے؟۔

عظمیٰ بخاری یہ ہماری لیڈرشپ اور پارٹی کی اعلی ظرفی ہے جو ذاتی حملوں کے بعد بھی خاموش ہے، سندھ بھی کسی وڈیرے کی جاگیر نہیں جس کو آپ ہر فورم پر سندھو دیس کہتے۔

مشہور خبریں۔

عراق نے صیہونی حکومت کے پروپیگنڈے کے الزام میں ایک شخص کو عمر قید کی سزا سنادی

?️ 26 جولائی 2025سچ خبریں: عراق کی ایک عدالت نے سوشل میڈیا پر صیہونی حکومت

وزیر اعظم کا ملکی سطح پر “کامیاب پاکستان” پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

?️ 3 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان نے ملکی سطح پر “کامیاب

نیتن یاہو ابھی تک کیسے کرسی پر ہیں؟سابق صیہونی وزیر اعظم کی زبانی

?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے انکشاف کیا ہے

تل ابیب کے دفاع کی قیمت؛ کیف آگ کی زد میں

?️ 5 جولائی 2025سچ خبریں: صہیونیست حکومت کا حملہ اگرچہ جوہری مسئلے کے بہانے تھا،

وزیر اعظم کی پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت

?️ 24 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعت

شام میں جولانی کی منصوبہ بندی کیا ہے؟

?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: احمد الشرع جو ابو محمد الجولانی کے نام سے جانا جاتا

مغربی پٹی میں صیہونی دہشتگردوں کی یلغار؛ حماس کے دو لیڈر گرفتار

?️ 22 فروری 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے پیر کی صبح مغربی کنارے پر چھاپہ مارا

اسلام آباد میں پولیس پر حملہ دہشتگردانہ کاروائی ہے

?️ 18 جنوری 2022اسلام اباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے