🗓️
لاہور (سچ خبریں) پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ شاہینوں نے پاکستان کی سالمیت کی حفاظت کرتے ہوئے بھارت کو گھس کر مارا اور اکھنڈ بھارت کا خواب چکنا چور کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا ہے کہ دنیا پاک فضائیہ کو مان گئی ہے، رافیل آج تک کسی نے نہیں گرایا، فرانس کو رافیل کی فکر پڑ گئی، انڈیا کو لاہور میں ناشتے کا شوق تھا، پاک فضائیہ نے تمام کھانے انڈیا میں ہی پہنچا دیئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا جواب بھارت کبھی بھول نہیں پائے گا، مودی کی پورے خطے پر راج کی خواہش تھی، کل گھٹنوں پر آنا پڑا، مودی نے جھوٹے پروپیگنڈے چلائے، پاکستانی قوم اورمیڈیا کو سلام ہے، پاکستان نے بھارت کو سوشل میڈیا اور میدان میں شکست دی۔
ذرائع کے مطابق عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اپنے شہید بچوں کے نام لکھ کر میزائل ہندوستان میں داغے ہیں، بھارتی میڈیا یہ بتا نہیں رہا کہ نقصان کتنا ہوا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا ہمارے جواب کی گونج پوری دنیا میں سنائی دے گی، بھارت کو 4دن کی مستی کا جواب صرف 4گھنٹے میں دیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے ہمیشہ کہا ہم پرامن قوم ہیں، جنگ نہیں چاہتے لیکن اس کو کمزوری نہ سمجھا جائے، شریف انسان وقت آنے پر سب سے بڑا بدمعاش ہوتا ہے، پاکستانی قوم بھارتی ڈرونز کو کندھوں پر اٹھا کر نعرے لگارہی تھی، ڈر کر بھاگی نہیں۔
ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ افواج ملک کی سالمیت کی جنگ لڑنے کیلئے خود کو ہروقت تیار رکھتی ہیں، دشمن کہہ رہا تھا گھس کر ماریں گے مگر ان کی ہمت نہیں ہوئی، پاکستانی شاہین ہندوستان میں گئے اورمار کر واپس آئے، ہم نے بھارت کی جنگ کی دھمکی کو جوتی کی نوک پر رکھا تھا۔
عظمی بخاری نے یاد دلایا کہ یہ حقیقت ہے ایٹمی دھماکے نوازشریف نے کیے، یہ حقیقت ہے ملک کےدفاع کو ناقابل تسخیر نوازشریف نے بنایا، جے ایف 17تھنڈر نوازشریف نے لے کر دیئے، جب بھی مسلم لیگ ن کا دور ہوتا ہے ملک میں خوشحالی آتی ہے۔
مشہور خبریں۔
حماس کا غزہ کے اسپتالوں میں بین الاقوامی مبصرین بھیجنے پر اصرار
🗓️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونیوں کی طرف سے غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع
دسمبر
نیتن یاہو کی گستاخانہ تجویز؛ فلسطینی ریاست سعودی عرب میں بنائی جائے!
🗓️ 8 فروری 2025سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک متنازعہ بیان میں
فروری
پاکستان کی سلامتی کو سب سے بڑا خطرہ کیا ہے؟
🗓️ 22 جون 2024سچ خبریں: فاروق ستار نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران کہا
جون
صہیونی وزیر کی فلسطینی رہنما کو قتل کی دھمکی
🗓️ 11 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر توانائی نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا
مئی
امریکہ یعنی اسلحہ اور بغیر اسلحے کے امریکہ کچھ نہیں!
🗓️ 5 جون 2022سچ خبریں: امریکہ کی فطرت اور اس ملک کی اصل ثقافت اور
جون
وزیراعظم کا ایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور
🗓️ 5 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ایران کے نومنتخب صدر سید
جولائی
ٹک ٹاک پر ممکنہ پابندی، امریکی سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت
🗓️ 11 جنوری 2025 سچ خبریں: چینی شارٹ ویڈیو ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر امریکا
جنوری
چین کی امریکہ کو سخت وارننگ
🗓️ 26 اپریل 2025سچ خبریں:چین نے ایک سخت بیان میں واشنگٹن کی عالمی پالیسیوں پر
اپریل