?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا ہے کہ الیکشن ہر صورت میں ہونے چاہئیں، سیکیورٹی کے باعث الیکشن ملتوی ہوئے تو کبھی نہیں ہوں گے۔
ڈان نیوز کے مطابق سینیٹ میں انتخابات کو ملتوی کرنے کے حوالے سے قرارداد منظور ہونے کے بعد ایوان بالا سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں قابل عزت ساتھیوں کی دل آزاری نہیں کرنا چاہتا، میں شہیدوں کا احترام کرتا ہوں، بالکل نہیں چاہتا کہ کوئی دھماکا ہو اور کسی کی جان چلی جائے لیکن ملک کا ایک نظام ہے اور وہ اس نظام سے ہی چل سکتا ہے۔
افنان اللہ خان نے کہا کہ ہم نے جو تجربے کیے ہیں اس کے نتیجے میں 62 ہزار ارب کے قرضے چڑھے ہیں، تو یہ کہہ دینا کہ 62 ہزار ارب کا قرضہ 134 ہزار ارب ہوجائے گا اس لیے الیکشن ملتوی ہونے چاہیے تو کیا پچھلے 6 مہینے میں قرضے نہیں بڑھے؟ یا آپ لوگوں نے یہ لکھ کہ دے دیا ہے کہ قرضہ نہیں بڑھائیں گے؟
انہوں نے کہا کہ جہاں تک الیکشن کی تاریخ کی بات ہے تو فروری 2008 میں الیکشن ہوا، 1997 فروری میں الیکشن ہوا، 1970 میں دسمبر میں الیکشن ہوا، مارچ 1977 میں بھی الیکشن ہوا تو یہ سب سردیوں میں ہوئے ہیں، دوسری جنگ عظیم میں 5 کروڑ 77 لاکھ لوگ مرے تھے لیکن 1944 میں امریکا میں انتخابات ہوئے، 1945 میں برطانیہ میں الیکشن ہوا، ہم کوئی بزدل قوم ہیں؟
افنان اللہ خان کا کہنا تھا کہ 2008 میں ہمارے اپنے ملک میں بھی الیکشن ہوا جب کہ یہاں بھی بہت دھماکے ہورہے تھے، سیکیورٹی کے باعث الیکشن ملتوی ہوئے تو کبھی نہیں ہوں گے۔
یاد رہے کہ آج سینٹ میں 8 فروری کو ہونے والے انتخابات معطل کرنے کے حوالے سے قرارداد منظوری ہوگئی ہے، اس قراردار کی مخالفت سینیٹر افنان اللہ خان نے کی تھی۔
سرکاری نشریاتی ادارے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) نے رپورٹ کیا کہ ایوان بالا میں 8 فروری 2024 کے انتخابات معطل کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کی گئی ہے، قرارداد خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے آزاد سینیٹر دلاور خان نے پیش کی۔
ڈان نیوز کے مطابق سینیٹر دلاور خان نے کہا کہ ملک کے بعض علاقوں میں شدید سردی کا موسم ہے، سیاسی جماعتوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کے جنگجوؤں کے لیے یمنی مسلح افواج کا نشان
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے صیہونی حکومت
مئی
کیا ابھی بھی غزہ میں جنگ بندی کا امکان ہے؟قطر کا اظہار خیال؟
?️ 18 فروری 2024سچ خبریں: قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے اپنی تقریر
فروری
جنوبی کوریا میں سام سنگ کے ہزاروں کارکنوں کی ہڑتال
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: سام سنگ کے ہیڈ کوارٹر ہواسیونگ میں منعقدہ ایک مظاہرے میں
جولائی
علی امین گنڈاپور کا خیبرپختونخوا میں طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان
?️ 20 فروری 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے طلبہ کے لیے وزیر اعلیٰ علی امین
فروری
جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، مسائل کا حل مذاکرات سے ہی نکالا جاسکتا ہے، بلاول بھٹو
?️ 11 جون 2025لندن: (سچ خبریں) پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کا
جون
چند گھنٹوں کی بندش کے بعد اسنیپ چیٹ کی سروس بحال ہوگئی
?️ 14 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان سمیت مختلف ممالک میں سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن
اکتوبر
نوازشریف نے توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس واپس کرنے کی درخواست دائر کردی
?️ 30 اکتوبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت
اکتوبر
صہیونیوں کو رمضان المبارک کے دوران سیف القدس کے دوبارہ شروع ہونے کا خوف
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:صہیونی حکام نے اعلان کیا ہے کہ اس سال رمضان کے
فروری