سیکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 4 خارجی دہشت گرد ہلاک

?️

وزیرستان: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 4 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سرواکئی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل سیکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں میں خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 8 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک اور 7 کو زخمی کردیا تھا جب کہ اسی روز بلوچستان کے ضلع ژوب میں بھی آپریشن کے دوران ایک خارجی کو ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا تھا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں میجر عاطف خلیل بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے، شہید میجر عاطف خلیل کا تعلق آزاد کشمیر سے تھا، آپریشن میں 2 جوانوں ضلع کرک سے تعلق رکھنے والے نائیک آزاد اللہ اور ضلع لیہ سے تعلق رکھنے والے لانس نائیک غضنفر عباس نے بھی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔

اس سے قبل اس کے علاوہ سیکیورٹی فورسز نے 29 اور 30 اکتوبر کی درمیانی شب ژوب کے جنرل ایریا سمبازا میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا تھا جس میں ایک خارجی مارا گیا اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 27 اکتوبر کو آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور خیبر میں کامیاب کارروائیوں کے دوران 4 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، اس کارروائی میں 3 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے تھے۔

قبل ازیں 24 اکتوبر کو آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ فورسز نے 23 اور 24 اکتوبر کی درمیانی شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع باجوڑ میں کارروائی کرتے ہوئے9 خارجیوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران دو خودکش بمباروں کے ساتھ ساتھ ایک ہائی ویلیو ٹارگٹ خارجی رنگ لیڈر سید محمد عرف قریشی استاد کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان گزشتہ کچھ عرصے سے دہشت گردی کے مسائل سے دوچار ہیں اور سیکیورٹی فورسز مسلسل دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف عمل ہیں۔

اس سے قبل 5 اکتوبر کو خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے چارباغ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاع پر مشترکہ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں خارجی دہشت گرد سرغنہ عطااللہ عرف مہران سمیت 2 خوارج کو ہلاک کر دیا تھا۔

اسی دن شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹننٹ کرنل اور 5 سپاہی شہید ہوگئے تھے جبکہ فورسز نے 6 خوارج کو ہلاک کر دیا تھا۔

مشہور خبریں۔

پی ٹی آئی سے مذاکرات کے معاملے پر حکمراں اتحاد 2 دھڑوں میں تقسیم

?️ 19 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے معاملے پر

پاکستان افغانستان میں جامع سیاسی تصفیہ کے لیے پُرعزم ہے

?️ 24 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا

?️ 27 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت

وحشیانہ صہیونی جرم میں اپنی بہن کی شہادت پر ہنیہ کا ردعمل

?️ 26 جون 2024سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے

صیہونی کابینہ تباہی کے دہانے پر

?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںصیہونی کنسیٹ کی رکن عیدت سیلمن کے حکمراں اتحاد کے ساتھ

پاکستان کا ترکی اور آذر بائیجان کے ساتھ بذریعہ روڈ رابطہ قائم ہو گیا

?️ 24 ستمبر 2021کراچی(سچ خبریں)تجارت کے فروغ کے لئے ایک تاریخی پیشرفت کے طورپر پاکستان

زیلنسکی کا روسی کنٹرول والے علاقوں میں 20 مقامی حکومتیں بنانے کا حکم

?️ 24 ستمبر 2022سچ خبریں:   روس میں شمولیت کے حوالے سے ریفرنڈم کے انعقاد کے

شہباز گل کو گرفتار کر لیا گیا

?️ 17 جولائی 2022مظفر گڑھ: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل کو مظفر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے