?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کو گزشتہ روز بتایا گیا کہ پاکستان پر متحدہ عرب امارات کو گوشت برآمد کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بیان سیکریٹری تجارت صالح فاروقی نے پاکستان سے درآمد کی جانے والی گوشت کی کھیپ میں فنگس پائے جانے کے بعد متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے مبینہ طور پر پابندی عائد کیے جانے کی اطلاعات پر بریفنگ کے دوران دیا۔
سینیٹر ذیشان خانزادہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اِس مبینہ پابندی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سیکریٹری تجارت نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کو گوشت کی برآمد پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تجارتی مشیر متحدہ عرب امارات کے حکام سے اس مخصوص واقعے کے حوالے سے رابطے میں ہیں جس میں گوشت کی ایک کھیپ معیار پر پورا نہ اتر سکی اور اسے واپس کر دیا گیا۔
متحدہ عرب امارات نے حال ہی میں پاکستان سے تازہ، جمے ہوئے گوشت کی ترسیل کے حوالے سے اپنے طے شدہ معیارات پر نظر ثانی کی ہے اور اسے ویکیوم پیکڈ اور موڈیفائیڈ ویکیوم پیکڈ گوشت تک محدود کردیا ہے، سیکریٹری تجارت نے کہا کہ یہ حفاظتی معیارات صرف پاکستان کے لیے مخصوص نہیں ہیں۔
سینیٹر دنیش کمار نے غیر معیاری گوشت کی برآمدات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزارت تجارت پر زور دیا کہ وہ واپس کیے گئے کارگو کی تحقیقات کرے۔
علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گوشت کی ترسیل، ذخیرہ کرنے اور پروسیسنگ کی سہولیات کا تھرڈ پارٹی آڈٹ ’اینیمل کورنٹائن ڈپارٹمنٹ‘ کے ساتھ مل کر کیا جانا چاہیے۔
سینیٹر نے بلٹ ان پروسیسنگ آلات سے لیس غیر ملکی ٹرالرز کے بارے میں بھی بات کی جن میں 3 سے 4 ارب ڈالر مالیت کی مچھلی کی اسمگلنگ کی جاتی ہے۔
صالح فاروقی نے کہا کہ حکومت، سمندری خوراک کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے اور جنوری تک اس حوالے سے ایک جامع پالیسی پیش کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک پاکستانی کمپنی نے پہلے ہی یورپی یونین کو سمندری خوراک برآمد کرنا شروع کر دی ہے جبکہ 3 دیگر کمپنیاں پرمٹ کے حصول کے عمل سے گزر رہی ہیں۔


مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت چالباز اور امریکہ اس کا ساتھی ہے : اسامہ حمدان
?️ 15 فروری 2024سچ خبریں:تحریک حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا کہ اسرائیلی حکومت
فروری
پیرس اولمپکس ہمیں راس نہیں آیا؛ناکامی پر ناکامی
?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: پیرس اولمپکس میں شوٹنگ مقابلوں کے دوران پاکستانی شوٹرز کشمالہ
جولائی
فلسطینی سمجھ کر صیہونی کے ہاتھوں صیہونی کا قتل
?️ 26 نومبر 2022سچ خبریں:صیہونی میڈیا کی طرف سے ایک فلسطینی نوجوان پر گولی چلانے
نومبر
سویلین کا ملٹری ٹرائل: میری تجویز مان لی جائے تو قانون نہیں ٹرائل کالعدم ہوگا، وکیل فیصل صدیق
?️ 3 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں فوجی عدالتوں
مارچ
وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات کرانے کی کوششیں
?️ 8 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات کے
دسمبر
ایران کا مسئلہ فلسطین پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ، پاکستان نے حمایت کردی
?️ 9 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسلامی
فروری
ترک فوجیوں کو نکالنے کے لیے عراقی پارلیمنٹ کی تیاری
?️ 31 مئی 2022سچ خبریں: عراقی قانون ساز شمالی عراق سے ترک فوجیوں کو واپس
مئی
ایران کے ساتھ جنگ اسرائیل کی سب سے پیچیدہ جنگوں میں سے ایک
?️ 21 جون 2025سچ خبریں: صہیونی ریگیم کے فوجی ترجمان نے اعتراف کیا کہ ایران
جون