?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ نے سول سرونٹس ایکٹ میں ترمیم کا بل منظور کرلیا، بل کے تحت گریڈ 17 اور اس سے زیادہ گریڈ کے افسران شریک حیات اور زیر کفالت بچوں کے اثاثے ڈکلیئر کرنے کے پابند ہوں گے، فوجداری قوانین میں ترمیم کا بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت ہوا، سول سرونٹس ایکٹ میں ترمیم کے تحت ملک بھر کے سرکاری افسران بھی اپنے اثاثے ظاہر کریں گے۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ملک بھر میں سیاست دان اپنے اثاثے ظاہر کرتے ہیں، بل کے متن کے مطابق گریڈ 17 اور اس سے زائد کے افسران شریک حیات اور زیر کفالت بچوں کے اثاثے ڈکلیئر کریں گے، گریڈ 17 سے اوپر کے افسران اپنے غیر ملکی اور ملکی اثاثے اور واجبات ڈکلیئر کریں گے۔
مالی تفصیلات فیڈرل بورڈ اف ریونیو (ایف بی آر) کے ساتھ ڈیجیٹل طور پر فائل کی جائیں گی، جن تک عوام کو رسائی حاصل گی، تاہم یہ انکشافات عوامی مفادات اور شخص کی پرائیویسی اور سیکیورٹی کے درمیان توازن کو مد نظر رکھ کر کیے جائیں گے۔
یہ ترمیم معلومات تک رسائی کے ایکٹ کے تحت ہے، اس کا مقصد رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت اثاثہ جات کے اعلان کو یقینی بنانا ہے، تاکہ گریڈ 17 سے 22 کے اعلیٰ عہدیداران کے ملکی اور غیر ملکی اثاثے عوام کے لیے قابل رسائی ہوں، اثاثوں کی تفصیلات ڈیجیٹل فائل کی جائیں گی۔
اثاثوں کی تفصیلات ظاہر کرنے والے افسران کی ذاتی معلومات، شناختی کارڈ نمبر، پتہ، بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات کا تحفظ کیا جائے گا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خطرے پر مبنی تصدیق کے لیے ضروری وسائل اور فریم ورک فراہم کیا جائے گا۔
سینیٹ کے اجلاس میں معمول کی کاروائی معطل کرکے لیگل پریکٹنشنرز اور بار کونسلز ترمیمی بل پیش کیا گیا، بل ضمنی ایجنڈے میں پیش کیا گیا ہے، بل سینیٹر خلیل سندھو نے پیش کیا، سینیٹ نے کثرت رائے سے نجی ترمیمی بل پیش کرنے کی اجازت دی، بل متعقلہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بل پیش کرنے کی مخالفت کی۔
سینیٹ میں فوجداری قوانین میں ترمیم کا بل پیش کیا گیا، خاتون کو سرعام برہنہ کرنے اور ہائی جیکر کو پناہ دینے پر سزائے موت ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے، خاتون پر مجرمانہ حملہ کرنے یا سر عام اس کو برہنہ کرنے پر سزائے موت ختم کرنے کی مجوزہ ترمیم دی گئی، بل کے متن کے مطابق خاتون پر مجرمانہ حملہ کرنے یا اسے سرعام برہنہ کرنے پر ملزم کو وارنٹ کے بغیر گرفتار کیا جاسکے گا۔
خاتون پر مجرمانہ حملہ کرنے یا اسے سرعام برہنہ کرنے پر ابتدائی طور پر وارنٹ جاری کیا جائے گا، ایسا مجرمانہ حملہ کرنا ناقابل ضمانت جرم اور ناقابل مصالحت ہوگا، خاتون پر مجرمانہ حملہ کرنے یا اسے سرعام برہنہ کرنے پر مجرم کو عمر قید، جائیداد کی ضبطگی اور جرمانہ ہوگا۔
ہائی جیک کرنے والے کو پناہ دینے والے کے لیے سزائے موت ختم کرنے کی تجویز دی گئی، ہائی جیک کرنے والے کو پناہ دینے والے کو بغیر وارنٹ گرفتار کیا جائے گا، ہائی جیک کرنے والے کو پناہ دینے والے کا ابتدائی طور پر وارنٹ جاری کیا جائے گا، ہائی جیک کرنے والے کو پناہ دینا ناقابل ضمانت اور نا قابل مصالحت ہوگا، ہائی جیک کرنے والے کو پناہ دینے والے کو عمر قید اور جرمانہ ہو گا۔
بعد ازاں سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹرز کی بجٹ پر تقاریر کا سلسلہ بھی جاری رہا، سینیٹر عبد القادر، حسنہ بانو، روبینہ قائم خانی نے بجٹ سے متعلق اپنی سفارشات پیش کیں، اجلاس کی کارروائی کل بروز جمعہ صبح ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کردی گئی۔
مشہور خبریں۔
مسجد اقصیٰ کے سلسلہ میں صیہونی حکومت کا فیصلہ سراسر غلط ہے:اردن
?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:اردنی وزارت خارجہ نے اسرائیلی حکام کی طرف سے مسجد اقصیٰ
مئی
امریکہ عراق میں فرقہ واریت پھیلا رہا ہے:اردنی سیاسی کارکن
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:اردن کی عوامی تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن نے کہا
اگست
عید الاضحیٰ پر عوام کیلئے بڑا ریلیف، پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے سے زائد کمی اعلان
?️ 15 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف عیدالاضحیٰ پر عوام کو بڑا
جون
اسکرین پر رومانس کرنا ہمارا کام ہے، دنانیر مبین کی احد رضا میر سے تعلقات کے سوال پر وضاحت
?️ 3 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی اداکارہ دنانیر مبین نے ساتھی اداکار احد
اپریل
یوکرین میں فوجی کارروائی کے خاتمے کے لیے پوٹن کی شرط
?️ 6 مارچ 2022سچ خبریں: یوکرین میں آج جھڑپیں 11ویں دن میں داخل ہو گئی
مارچ
شاہ رخ کا عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کرکے خوشی کا اظہار
?️ 26 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کا کہنا ہےکہ انہیں
نومبر
روس کے خلاف پابندیوں میں توسیع
?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ امریکہ کے صدر کے دفتر نے جو بائیڈن کے
دسمبر
امریکہ کے لیے "اسرائیل سب سے پہلے”!
?️ 9 جولائی 2025سچ خبریں: لی موڈ ڈپلومیٹک ویب سائٹ نے ایک رپورٹ میں یہ
جولائی