🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں) اقوام متحدہ نے پاکستان کو یقین دلایا ہے کہ وہ گزشتہ سال کے تباہ کن سیلاب سے بحالی کے لیے اس کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا جس کے نتیجے میں 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے تھے۔
منگل کو جاری ہونے والی اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب میں کم از کم ایک ہزار 700 افراد ہلاک، 80 لاکھ بے گھر اور 13 ہزار زخمی ہوئے۔
سیلابی پانی میں تقریباً 10 لاکھ مویشی مر گئے اور اس سے 44 لاکھ ایکڑ زرعی اراضی اور 22 لاکھ مکانات کو نقصان پہنچا۔
سیلاب نے ہسپتالوں، اسکولوں، پانی اور صفائی کی سہولیات، سڑکوں، پُل اور سرکاری عمارتوں سمیت اہم انفرااسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچایا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ’اقوام متحدہ اور اس کے شراکت دار حکومت کی زیر قیادت ردعمل کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔‘
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ہم کمیونٹیز کی بحالی، ان کا ذریعہ معاش بحال کرنے اور چند مہینوں میں آئندہ مون سون سیزن کی تیاری میں تعاون کے لیے حکام کی بھی مدد کر رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے نیویارک میں ایک نیوز بریفنگ میں کہا کہ اب تک عطیات دہندگان نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے اس سال کے اوائل میں ایک بین الاقوامی کانفرنس میں کیے گئے وعدوں کا صرف 40 فیصد پورا کیا ہے۔
جب اسٹیفن ڈوجارک سے پوچھا گیا کہ جنوری میں وعدہ کی گئی رقم ابھی تک کیوں غائب ہے تو ان کا کہنا تھا کہ وہ رقم اس لیے موجود نہیں کیوں کہ لوگوں نے اب تک دی ہی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر اپیل پر صرف 40 فیصد فنڈز دیے گئے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ ہمیں اب بھی 60 فیصد کی ضرورت ہے، وہ ممالک جن کے پاس پیسہ ہے وہ آگے نہیں بڑھے۔
مشہور خبریں۔
شام کے بارے میں ایران ، ترکی اور روس کا مشترکہ بیان
🗓️ 29 جنوری 2021سچ خبریں:شام کے بارے میں آستانہ عمل کی ضمانت دینے والے ممالک
جنوری
غزہ کی جنگ سے نیتن یاہو کے ذاتی مفاد وابسطہ
🗓️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے سابق وزیراعظم ایہود باراک کے سابق سیاسی مشیر
دسمبر
یونانی وزیراعظم کی اپنے ملک کے عوام کو عجیب پیشکش
🗓️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:یونان کے وزیر اعظم نے اپنے ملک کے عوام سے کہا
ستمبر
نون لیگ قومی اداروں کو مسلسل نشانہ بنارہی ہے: فردوس عاشق
🗓️ 14 مارچ 2021لاہور (سچ خبریں)فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نون لیگ قومی
مارچ
رمضان کے مقدس مہینے میں ضرورت مندوں کی مدد کے لیے سید حسن نصر اللہ کی سفارشات
🗓️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد کے موقع پر اپنے
مارچ
فلسطین نے سال 2022 کیسے گزارا؟
🗓️ 27 دسمبر 2022سچ خبریں: اگر یہ پوچھا جائے کہ 2022 میں فلسطین
دسمبر
برطانوی وزیراعظم کی مسعود پزشکیان سے فون پر گفتگو
🗓️ 14 اگست 2024سچ خبریں: برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے ایران کے صدر مسعود
اگست
کیا شام عرب لیگ میں واپس آئے گا؟
🗓️ 10 اپریل 2023سچ خبریں:شام میں بدامنی پھیلنے کے بعد تیونس اور دیگر عرب ممالک
اپریل