?️
لاہور (سچ خبریں) پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کو سوئٹزرلینڈ کے مستند عالمی ادارے کی طرف سے اعلیٰ معیار پر انٹرنیشنل سرٹیفکیٹ جاری کر دیئے گئے۔
وزیراعلی دفتر کے مطابق پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کو آئی ایس او 901 اور آئی ایس او 27001 سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے، پنجاب سہولت بازار اتھارٹی آئی ایس او 901 اور آئی ایس او 27001 سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والا اپنی نوعیت کا پہلا منفرد ادارہ بن گئی۔ پنجاب بھر میں سہولت بازار اتھارٹی کی جانب سے مجموعی طورپر 17 ہزار سے زائد سٹال قائم کرنے کا منفرد ریکارڈ بھی قائم کر دیا گیا، پنجاب کے 36 اضلاع میں 6 ہزار سٹال اورنئے بننے والے 10 سہولت بازاروں میں ایک ہزار سٹال قائم ہیں۔ پنجاب بھر میں ہفتہ وار لگنے والے 10ہزار سے زائد عارضی سٹال عوام کی سہولت کیلئے موجود ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کے عالمی سرٹیفکیشن پر اظہار مسرت اورمبارکباد دیتے ہوئے مزید تین اضلاع میں سہولت بازار کا آغاز جنوری تک کرنے کا ہدف مقرر کر دیا۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام کو سستی اورمعیاری اشیاء صرف کی فراہمی کیلئے سہولت بازار اتھارٹی کا کردار ناقابل فراموش ہے، سہولت بازار اتھارٹی نے صوبہ بھر میں پھل،سبزیوں اوردیگر اشیاء صرف کی سستے داموں فراہمی یقینی بنا کر قابل قدر عوامی خدمت سرانجام دیں۔
انہوں نے کہا کہ سستی اورمعیاری اشیاء کا حصول پنجاب کے عوام کا حق ہے، پنجاب کے سرکاری ادارو ں کو صحیح معنوں میں خدمت مرکز بنا رہے ہیں، پنجاب میں سستی روٹی اورسستا آٹا عوام کیلئے احساس کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سہولت بازاروں کا دائرہ کارڈویژن، اضلاع، تحصیل سے لے کر بتدریج چھوٹے شہروں تک وسیع کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
فرانس میں مہنگائی عروج پر
?️ 3 جون 2022سچ خبریں:فرانس کے حکومتی عہدیداروں کے جاری کردہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق
جون
حزبالله کا میڈیا کی جعلی خبروں کے بارے میں رد عمل
?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں:لبنانی مزاحمتی تنظیم حزبالله نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے حالیہ
اپریل
امریکہ اور یورپ یوکرین کی جڑیں کیے کاٹ رہے ہیں؟
?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں: روس کے صدر نے اس بات پر زور دیا کہ
جولائی
صیہونی حکومت نے فلسطینی وزیر خارجہ کا سفری کارڈ ضبط کیا
?️ 10 جنوری 2023سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی
جنوری
اسرائیل کو تسلیم کیا نہ فوجی تعاون زیر غور، بھارتی پروپیگنڈا بے بنیاد ہے۔ پاکستان
?️ 31 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان سے متعلق بھارتی میڈیا کا ایک اور
اکتوبر
جدہ کی دیواروں پر طاغوت مردہ باد کے نعرے
?️ 23 فروری 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے ولی عہد کے ہاتھوں جدہ کی بڑے پیمانے
فروری
جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مقرر
?️ 12 نومبر 2023پشاور: (سچ خبریں) نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان کے انتقال کے بعد
نومبر
پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے: گورنر سندھ کامران ٹیسوری
?️ 14 اگست 2025کراچی (سچ خبریں) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان
اگست