سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبہ کی منظوری دیدی گئی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) اب پشاور سے کراچی تک بذریعہ روڈ نان اسٹاپ سفر ممکن ہو جائے گا، سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبہ نجی شعبے کی شراکت سے بنانے کی منظوری دیدی گئی، 306 کلومیٹر طویل موٹروے ڈھائی سال میں تعمیر کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور تا کراچی تک موٹروے کے روٹ کی تکمیل کے سلسلے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

پشاور تا کراچی موٹروے روٹ کا صرف سکھر تا حیدرآباد سیکشن تعمیر ہونا باقی ہے، اس سیکشن کی تعمیر سے پشاور تا کراچی تک موٹروے کے ذریعے نان اسٹاپ سفر ممکن ہو جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت ہوئے اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے بورڈ نے سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبہ نجی شعبے کی شراکت سے بنانے کی منظوری دیدی ۔

جمعہ کو وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن ، چیئرمین این ایچ اے شریک ہوئے ،اجلاس میں سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبہ نجی شعبے کی شراکت سے بنانے کی منظوری دی۔ بورڈ نے 1 ارب 23 کروڑ ڈالر مالیت سے 306 کلومیٹر طویل منصوبے کی بولی دستاویزات کی بھی منظوری دی۔
بورڈ نے اس سے قبل منعقدہ اجلاس میں منصوبے کی کمرشل فیزیبیلٹی اسٹڈی کی منظوری دی تھی۔ سکھر تا حیدرآباد موٹروے منصوبے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ شاہراہ 6 لین پر مشتمل ہو گی اور اس کی تعمیر ڈھائی سال میں مکمل کی جائے گی۔ منصوبے کو بناؤ، چلاؤ اور منتقل کرو بنیاد پر مکمل کیا جائے گا ،موٹر وے بنانے والے سرمایہ کاروں کو 25 سال کیلئے ٹول اور دیگر کاروباری مواقعوں سے وصولی کا اختیار ہو گا۔
بتایا گیا ہے کہ حکومت منصوبے کیلئے مالی وسائل حاصل کرنے کیلئے نجی شعبے کی معاونت کرے گی، جبکہ حکومت کی جانب سے بھی منصوبے کیلئے 43 ارب روپے کی مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اس پیش رفت کے بعد منصوبے کی تعمیر کا کام جلد سے جلد شروع کروانے کی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔

مشہور خبریں۔

کیا 5G ٹیکنالوجی فضائی آپریشن کیلئے نقصان دہ ہے؟

?️ 18 جنوری 2022نیویارک (سچ خبریں)کیا فائیو جی ٹیکنالوجی فضائی آپریشن کے لئے نقصان دہ

غزہ کے کتنے لوگ لاپتہ ہیں؟

?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ کی سول انتظامیہ کے اعدادوشمار کے مطابق اس پٹی

ایرانی کشتیوں پر حملے کو لے کر اسرائیلی فوج کے مابین شدید اختلاف پیدا ہوگیا

?️ 7 اپریل 2021تل ابیب (سچ خبریں) ایرانی کشتیوں پر حملے کو لے کر اسرائیلی فوج

بلوچستان:سرحد پار سے فائرنگ، 4 اہلکار شہید ، 6 زخمی

?️ 5 مئی 2021کوئٹہ(سچ خبریں) پاک، افغان سرحد پر دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے

تانزانیا کے صدر سامیا سولو حسن مسلسل تیسری مدت کے لیے برسراقتدار

?️ 1 نومبر 2025سچ خبریں:  تانزانیا میں انتخابی تشدد کے چند دن بعد صدارتی الیکشن

سپریم کورٹ کا عمران خان کو فوری رہا کرنے کا حکم

?️ 11 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)

محصولات میں کمی کے باوجود بیوروکریٹس کی نظریں الاؤنسز میں اضافے پر مرکوز

?️ 21 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) محصولات کی وصولی میں کمی کے باوجود حکومت

جنگ یوکرین جیتے گا:زیلنسکی

?️ 6 جون 2022سچ خبریں:روسی فوجی آپریشن کے 100ویں دن یوکرین کے صدر نے وعدہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے