سپریم کورٹ سے آئینی عدالت کو22 ہزار سے زائد مقدمات منتقل

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) سپریم کورٹ سے آئینی عدالت کو 22 ہزار سے زائد مقدمات منتقل کردیے گئے۔

وفاقی آئینی عدالت کو مقدمات کی منتقلی کا سلسلہ جاری ہے۔ سپریم کورٹ سے آئینی عدالت کو 22 ہزار سے زائد مقدمات منتقل کردیے گئے۔ آئینی عدالت کو منتقل ہونے والے مقدمات کی تعداد25 ہزار سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔ آرٹیکل184/3کے تحت دائر تمام مقدمات، نظرثانی درخواستیں، آرٹیکل199 کے تحت ہائیکورٹ سے ہونے والے فیصلوں کے خلاف اپیلیں بھی منتقل کردیے گئے۔

دوسری جانب وفاقی آئینی عدالت میں یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن ملازمین برطرفی کیس میں برطرف سیلز مین مزمل رفیق کوتیاری کیلئے وقت دے دیا گیا۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے وفاقی آئینی عدالت کو سیاسی اکھاڑا نہ بنائیں آئندہ سماعت پر ستائیس ویں آئینی ترمیم کو پڑھ کرآئیں۔

عدالت نے براہ راست درخواست دائر کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ سے برطرفی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل آپ نے واپس لےلی۔ آپ وفاقی عدالت میں ڈائریکٹ درخواست کیسےدائرکرسکتے ہیں؟ کسی وکیل سے مشورہ کرلیں۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ مجھےعدالت نے انٹرا کورٹ اپیل واپس لینے کی ایڈوائس کی۔ 12 ہزار ملازمین کو فارغ کردیا گیا۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ بارہ ہزار ملازمین کی نہیں آپ اپنی بات کریں۔ یوٹیلیٹی اسٹور سے کروڑوں اربوں روپےکا نقصان ہوا ۔ کتنی خوردبرد پکڑی گئی؟ کیا یہ حکومت کے کرنے کام ہیں؟ یوٹیلیٹی اسٹورسےعوام نے نہیں ۔اسٹاف نے مزے کیے۔ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

مشہور خبریں۔

برطانیہ سے اسرائیل: پرسکون رہیں

?️ 15 جون 2025سچ خبرین: ایران اور صیہونی حکومت کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے

’مجھے قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے‘، نیب ترامیم کیس میں عمران خان بذریعہ ویڈیو لنک پیش

?️ 30 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں قومی احتساب بیورو (نیب) ترامیم

طالبان کا تہران کے اتحاد پر مبنی موقف کا خیر مقدم

?️ 26 اکتوبر 2021سچ خبریں:طالبان کے ترجمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ

برطانیہ نے یمن کےصوبے شبوا میں فوجیوں کو کیوں زیادہ کیا ؟

?️ 22 اگست 2023سچ خبریں:مغربی ممالک بالخصوص امریکہ اور انگلستان صنعا کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ

غزہ کی وزارت صحت: صہیونیوں نے متعدد فلسطینی شہداء کے اعضاء چرائے ہیں

?️ 13 نومبر 2025سچ خبریں: غزہ کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے حال ہی

فٹبال میں ٹڑمپ کی مداخلت، کن ممالک کے شائقین ورلڈ کپ کے لیے امریکہ جانے سے محروم ہو گئے؟

?️ 18 دسمبر 2025 فٹبال میں ٹڑمپ کی مداخلت، کن ممالک کے شائقین ورلڈ کپ کے

گریٹر اسرائیل کا منصوبہ عرب دنیا کے لیے سنگین خطرہ:خلیجی تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل

?️ 31 اگست 2025گریٹر اسرائیل کا منصوبہ عرب دنیا کے لیے سنگین خطرہ:خلیجی تعاون کونسل

الاقصیٰ طوفان کے 100واں دن پر ایک نظر

?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں:الاقصیٰ طوفان کے 100ویں روز اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے