?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ بار نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئے ٹیکس عوام اور کاروباری طبقے پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈالیں گے، بجٹ نے مہنگائی میں غریب عوام کو مزید غیرمحفوظ کردیا۔
سپریم کورٹ بار کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بجٹ ریلیف کے بجائے عوام کی مشکلات میں اضافے کا سبب بنے گا، نئے ٹیکس عوام اور کاروباری طبقے پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈالیں گے۔
اعلایہ میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت نے غریب کے بجائے مراعات یافتہ طبقے کو سبسڈی دی اور اعلیٰ عدلیہ،اسپیکر، چیئرمین اور ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ کیاگیا۔
سپریم کورٹ بار نے کہا ہے کہ بجٹ نے مہنگائی میں غریب عوام کو مزید غیرمحفوظ کردیا، بجٹ خسارہ درمیانے اور غریب طبقے پر بوجھ ڈالے گا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مزدور کی کم از کم اجرت 37 ہزار روپے رکھنا ناانصافی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق تعلیم اور صحت کیلئے بجٹ میں کوئی واضح فنڈ مختص نہیں کیا گیا، غیر ترقیاتی منصوبوں پر بھاری فنڈز عوامی مفاد کے خلاف ہیں۔
سپر یم کورٹ بار کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزارتیں ختم کرنے سے عوامی مسائل حل نہیں ہوں گے، چھوٹے کاروبار، آئی ٹی،آن لائن بزنس پر ٹیکس ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔
اعلامیہ حکومتی اخراجات پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حکومت کےفضول اخراجات، اور بے احتیاطی عوام میں بے چینی کا سبب ہے۔
سپریم کورٹ بار نے با اختیار ایف بی آر افسران کی من مانی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر میں اصلاحات کے بغیر ٹیکس نیٹ بڑھانا ممکن نہیں۔


مشہور خبریں۔
سیلاب کے پاکستانی معیشت پر اثرات کو آئی ایم ایف کے جائزے میں شامل کیا جائے۔ وزیراعظم
?️ 24 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ
ستمبر
2023 کی سب سے بااثر شخصیت
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں: ایک عرب نیوز ایجنسی نے ایک سروے کر کے 2023
جنوری
امریکی حکام کے گھروں سے غیر مرتب شدہ دستاویزات کا سلسلہ جاری
?️ 11 فروری 2023سچ خبریں:امریکی وفاقی پولیس ایف بی آئی نے انڈیانا میں سابق نائب
فروری
ٹرمپ کی خارجہ پالیسی میں تبدیلی؛ یورپ کو امریکی ہتھیار خریدنے پر افسوس
?️ 10 مارچ 2025سچ خبریں: مشہور انگریزی اخبار کے مطابق جو طویل عرصے سے امریکی
مارچ
ٹیکس کم سے کم اور سہولتیں زیادہ سے زیادہ کی پالیسی پر عمل کیا جائے
?️ 22 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت ریسورس موبلائزیشن
مئی
تائیوان میں شدید زلزلہ؛ امریکہ اور جاپان نے سونامی کی وارننگ جاری کی
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں: جہاں تائیوان کو لے کر مغرب اور چین کے درمیان
ستمبر
ہم فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں:خلیج فارس
?️ 21 جون 2024سچ خبریں: خلیج فارس تعاون کونسل نے غزہ جنگ کے حوالے سے
جون
غزہ میں ہلاکتوں اور انسانی بحران کی سنگینی پر چین کی مایوسی
?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماوننگ نے پیر کے روز کہا
اکتوبر