?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سٹیزن پورٹل نے سائل کے 16 ماہ سے پھنسے کیس کو ایک ماہ میں حل کروا دیا۔ سائل نے اپنے مرحوم باپ کے واجبات کی ادائیگی نہ ہونے پر شکایت کی تھی، مرحوم منظور احمد نے اپنی زندگی میں واجبات کی وصولی کے لیے متعلقہ محکمے کو شکایت کی تھی۔
منظور احمد مرحوم کا بیٹا بھی والد کے واجبات کے لیے دفتروں کے چکر لگاتا رہا لیکن شنوائی نہیں ہو سکی۔ سٹیزن پورٹل کے ایکشن کے بعد سائل کے مرحوم باپ کے تمام واجبات کی ادائیگی کروا دی گئی، فوری مسئلہ حل ہونے پر سائل نے وزیراعظم عمران خان اور پی ایم ڈی یو کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔اس کے تحت لوگ ملک بھر سے کسی بھی سرکاری محکمے، بلدیاتی اداروں اور دیگر کے خلاف شکایت درج کروا سکتے ہیں۔
اس پلیٹ فارم نے عام آدمی کو صحیح معنوں میں باراختیار بناتے ہوئے اپنی شکایات کے ازالے کے لئے آواز فراہم کی ہے۔ گذشتہ برس دسمبر میں سیٹیزن پورٹل پر ایک شکایت نے شہری کو 100 سال بعد زمین کا قبضہ واپس دلوا دیا تھا۔ سابق فیڈرل ایڈیشنل سیکرٹری احسن ملک نے دادی کی زمین نہ ملنے پر سیٹیزن پورٹل پر شکایت کا اندراج کروایا تو سابق بیوروکریٹ کی سیٹیزن پورٹل پر شکایت کام کرگئی اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے فوری نوٹس لینے پر ان کا زمینی تنازعہ حل ہوگیا اور شہری کو 100 سال بعد زمین کا قبضہ واپس مل گیا۔اے آر وائی نیوز سے معلوم ہوا ہے کہ سابق فیڈرل ایڈیشنل سیکرٹری احسن ملک نے سیٹیزن پورٹل پر فوری شکایت کے ازالے پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے کیا ہوگا؟ چین کا موقف
?️ 21 اپریل 2024سچ خبریں: چینی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی آزاد
اپریل
حکومت بھیجنے کی تیاری مکمل ہے، تحریک عدم اعتماد لا رہے ہیں، فواد چوہدری
?️ 3 اگست 2022اسلام آباد: ( سچ خبریں)پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے
اگست
یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی ناقابل قبول: روس
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں: روس کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گروشکو نے منگل کو
ستمبر
تاریخ کسے غزہ کا قصاب کہے گی؟
?️ 30 نومبر 2023سچ خبریں: ترکی کے صدر نے کہا کہ غاصب القدس کے وزیراعظم
نومبر
صیہونی حکومت کے ٹینکوں کا انڈونیشیائی ہسپتال پر حملہ
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: المیادین نیٹ ورک کے رپورٹر نے اطلاع دی ہے کہ
اکتوبر
امریکا میں پابندی سے بچنے کی مہلت کی ٹک ٹاک کی درخواست بھی مسترد
?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں: امریکا میں پابندی سے بچنے کی مہلت کے لیے وقت
دسمبر
چار ملین یوکرینی شہریوں کو بجلی تک رسائی نہیں:زیلینسکی
?️ 30 اکتوبر 2022سچ خبریں:یوکرین کے صدر نے کہا کہ بجلی کی فراہمی پر پابندیوں
اکتوبر
ججز کے الزامات کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
?️ 18 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججوں کی جانب
اپریل