سندھ کے طلبہ کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی میں 2 اسکالرشپس متعارف

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) سندھ حکومت نے آکسفورڈ پاکستان پروگرام (او پی پی) کے ساتھ مل کر بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو کے نام سے دو گریجویٹ اسکالرشپس متعارف کرا دیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسکالرشپس کا مقصد سندھ کے باصلاحیت طلبہ کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

یہ اعلان پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے سرکاری دورے کے دوران کیا۔

دورے کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے لیڈی مارگریٹ ہال (ایل ایم ایچ) کے پرنسپل پروفیسر اسٹیفن بلیتھ کی طرف سے دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کی، جہاں انہیں او پی پی کی جانب سے پسماندہ پس منظر سے تعلق رکھنے والے پاکستانی طلبہ کے لیے تعلیمی مواقع پیدا کرنے کے اقدامات کے بارے میں بتایا گیا۔

تقریب میں بےنظیر بھٹو کی بہن صنم بھٹو اور مصنفہ وکٹوریا شوفیلڈ نے بھی شرکت کی۔

اس اسکالرشپ کے ذریعے ہر سال سندھ کے 6 نمایاں طلبہ کو ’ایل ایم ایچ‘ میں گریجویٹ ڈگری حاصل کرنے کے لیے مالی مدد ملے گی۔

شہید بےنظیر بھٹو اسکالرشپ کے تحت خواتین کو 3 اور شہید ذوالفقار علی بھٹو اسکالرشپ کے تحت 3 اسکالرشپس دی جائیں گی۔

گزشتہ سال، او پی پی نے تین طلبہ کو اسکالرشپس دی تھیں جن میں سے دو کا تعلق سندھ سے اور ایک کا بلوچستان سے تھا۔

بلاول نے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’او پی پی پاکستانیوں، خاص طور پر پسماندہ پس منظر کے ہونہار طلبہ کے لیے مواقع پیدا کر رہا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’میں سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اپنے صوبوں کے طلبہ کی مدد کے لیے او پی پی کے ساتھ تعاون کیا۔‘

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اسکالرشپس، طلبہ کو علم اور ہنر سے آراستہ کریں گی تاکہ وہ اپنی برادریوں میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔

بلوچستان پہلا صوبہ تھا جس نے ’او پی پی‘ کے ساتھ شراکت داری کی اور سیکریٹری خزانہ عمران زرکون خان نے اس سنگ میل پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ صوبے کے طلبہ کو آکسفورڈ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور بلوچستان میں ترقی کو آگے بڑھانے کی ترغیب دے گا۔

اپنے قیام کے بعد سے، ’او پی پی‘ نے آکسفورڈ میں 48 پاکستانی گریجویٹ اسکالرز کی مدد کرتے ہوئے، 6 لاکھ پاؤنڈز سے زیادہ کی مالی امداد فراہم کی ہے۔

مشہور خبریں۔

فیس بک اور انسٹاگرام پر آئندہ ماہ سے اے آئی مواد پر لیبل لگانے کا اعلان

🗓️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: فیس بک، انسٹاگرام اور تھریڈز جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز

این سی او سی نے ویکسین نہ لگوانے والوں سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے

🗓️ 7 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں اگرچہ کورونا ویکسین کی 8 کروڑ

بائیڈن کا بن سلمان سے ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں ہے:امریکی قومی سلامتی کے مشیر

🗓️ 18 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی صدر کے قومی سلامتی کے مشیر نے اعلان کیا کہ

الیکشن کمیشن نے رانا ثناء اللہ اور اویس لغاری پر کسا شکنجہ

🗓️ 6 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) لیگی رہنما رانا ثناءاللہ اور اویس لغاری کی انتخابی

روسی جوہری حملے کے خطرے کے بارے میں امریکی افواہیں

🗓️ 15 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی حکام اور اس ملک کا میڈیا بارہا گزشتہ دنوں میں

مقبوضہ فلسطین میں موبائل فون متاثر

🗓️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:خبری ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ہزاروں موبائل فون

حکومت کا ایران، افغانستان سے پیاز، ٹماٹر کی درآمد میں سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

🗓️ 30 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)حکومت نے ملک میں طلب کو پورا کرنے، قیمتوں

وحشیانہ انداز بن سلمان حکومت کا وطیرہ

🗓️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کے سرگرم ادارے نے آل سعود حکومت کی جانب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے