🗓️
کراچی (سچ خبریں) سندھ حکومت نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے نویں سے 12ویں جماعت کے طلبہ کو 6 ستمبر سے صوبے بھر کے تمام نجی اور سرکاری شعبوں کے اسکولوں اور کالجوں میں کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ پیر کو سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ویکسین کا فیصلہ پیر کو سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا، وزیر تعلیم سید سردار شاہ سمیت دیگر حکام بھی اجلاس میں شریک تھے۔فیصلے کے مطابق نویں سے بارہویں جماعت 14لاکھ 20 ہزار طلبہ کو ویکسین دی جائے گی۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مختلف اسکولوں اور کالجوں میں ویکسینیشن مہم میں 2ہزار 527 ٹیمیں حصہ لیں گی۔بیان میں کہا گیا کہ ویکسینیشن پہلے ضلعی سطح پر شروع کی جائے گی اور بعد میں اسے تعلقہ کی سطح تک توسیع دی جائے گی۔
اس دوران وزیر صحت نے اسکولوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ تعلیمی اداروں میں بچوں کو ویکسین لگانے کے لیے والدین کی رضامندی حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ اس عمل کے مکمل ہونے کے بعد ویکسین لگوانے والے طلبہ کی رجسٹریشن بھی یقینی بنائی جائے گی۔وزارت صحت نے کہا ہے کہ وہ تمام تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن کا عمل شروع کرنے سے پہلے چھ دن کے اندر تمام ضروری انتظامات مکمل کر لے گی۔
مشہور خبریں۔
وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس منظور کر لیا
🗓️ 20 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر بل میں
ستمبر
صدر مملکت وزیراعظم اور آرمی چیف کا کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
🗓️ 5 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی قبضے، مقبوضہ کشمیر کی
اگست
این ایچ اے کی کوتاہی سے سڑکوں پر لوگ مر رہے ہیں: چیف جسٹس
🗓️ 9 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ این ایچ
جون
صدارتی غلطیوں سے بچنے کے لیے بائیڈن کے لیے وائٹ ہاؤس کا رول ماڈل!
🗓️ 25 جون 2022سچ خبریں: جو بائیڈن نے جمعرات کو نادانستہ طور پر اپنے
جون
21 ستمبر 2011 کو یمنی عوام کی فتح امریکہ کی دوہری شکست تھی:انصاراللہ
🗓️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے سربراہ نے 21 ستمبر کو یمنی
ستمبر
شامی دفاع نے حمص پر اسرائیلی میزائل حملے کا مقابلہ کیا
🗓️ 9 اکتوبر 2021سچ خبریں: لبنان کے المیادین نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ شامی
اکتوبر
ٹرمپ نے دعویٰ کے مطابق وہ بڑے پیمانے پر حملے کی زد میں
🗓️ 1 مئی 2023سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ریپبلکنز جنہوں نے 2024 کے
مئی
وزیر اعظم نے افغانستان کی مدد کو مذہبی ذمہ داری قرار دے دیا
🗓️ 19 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان کی موجودہ صورتحال
دسمبر