?️
لاہور: (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کے بیان پر ان کو مناظرے کا چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ آپ 17 سال سے سندھ پر حکومت کررہے ہیں، اور اپنے 17عوامی فلاح کے منصوبوں نہیں گنوا سکتے۔
ڈان نیوز کے مطابق عظمیٰ بخاری نے شرمیلا فاروقی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے ساتھ مناظرے کے لیے بالکل تیار ہوں آئیں کارکردگی کا مقابلہ کرتے ہیں، کراچی کے لوگ تو خود لاہور کی سڑکوں اور صفائی کی تعریفیں کرتے جس کی آپ کو پریشانی ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی پنجاب میں حکومت کو 2 سال بھی مکمل نہیں ہوئے اور آپ 17 سالوں میں اپنے سترہ عوامی فلاح کے منصوبوں نہیں گنوا سکتے، مریم نواز نے ڈیڑھ سال میں 90 منصوبے شروع اور 50 مکمل کیے۔
انہوں نے کہا کہ ہم یہی تو ہم کہہ رہے سندھ میں ایسی ترقی ہورہی جو نظر نہیں آرہی آجائیں وہ قوم کو دکھائیں، اگر 17 سال کی حکومت والوں کو پنجاب سے موازنے کا شوق ہے تو شوق سے مناظرہ کر لیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو کیوں سیلاب متاثرین پر مسلط کرنا چاہتے ہیں، مریم نواز پنجاب کے سیلاب متاثرین کو 10،10 لاکھ کے امدادی چیک دینے جا رہی ہیں، آپ بی آئی ایس پی کے ذریعے سندھ کے سیلاب متاثرین کو 10،10 ہزار دیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔
واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ایک صوبے کاچیف ایگزیکٹو یہ کہے گا کہ میرا پیسہ، میرا پانی، انگلی توڑ دیں گے، یہ بدقسمتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ چیلنج کرتی ہیں سندھ اور پنجاب کی کارکردگی کا موازنہ کر لیں کہ سندھ میں صحت کا نظام کیا ہے اور پنجاب میں کیا ہے، سندھ سیلاب زدگان کے لیے کیا کر رہا ہے اور پنجاب کیا کر رہا ہے۔
مزید کہا کہ آپ ہماری بے عزتی کریں گے تو کیا ہم حکومت بینچز پر بیٹھ کر سنتے رہیں گے، اس وقت سیاست نہ کریں لوگوں کی مدد کریں یہ ہمارا مؤقف ہے۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب اور شام ایک قدم اور قریب
?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں: باخبر ذرائع نے بتایا کہ عنقریب دمشق اور ریاض میں
ستمبر
نیتن یاہو اور امریکی حکام کے درمیان کیا چل رہا ہے؟
?️ 1 مارچ 2024سچ خبریں: بعض امریکی حکام نے اعلان کیا کہ اگر صیہونی حکومت
مارچ
بلوچستان: مستونگ میں 12 ربیع الاول کے جلوس کے قریب ’خودکش دھماکا‘، 52 افراد جاں بحق
?️ 29 ستمبر 2023بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں 12 ربیع الاول کے
ستمبر
ایپل اور اوپن اے آئی کی امریکی عدالت سے ایلون مسک کے مقدمے کو خارج کرنے کی درخواست
?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں: ایپل اور اوپن اے آئی نے امریکی عدالت میں ایلون
اکتوبر
امریکہ کا غیر فعال ردعمل
?️ 7 اگست 2023سچ خبریں:ایسوسی ایٹڈ پریس اور وال سٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے
اگست
یاسر، فلسطین کے حق میں مظاہرے میں شریک کیوں نہیں ہوئے؟
?️ 20 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان یاسر حسین نے
مئی
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کےخلاف مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
?️ 23 اپریل 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف
اپریل
صیہونی حکومت کے ستارے گردش میں
?️ 29 جون 2023سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی نے یورپی یونین سے
جون