🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی سندھ میں حکومت نہیں بچے گی جو کچھ پیپلزپارٹی کی حکومت نے کراچی کے ساتھ کیا لوگ منافع سمیت لوٹائیں گے،کراچی میں جدیدٹرانسپورٹ کانظام نہیں تھا لیکن آج کراچی کے لوگ گرین لائن میں سفرکررہے ہیں ،لاکھوں کی تعدادمیں لوگ گرین لائن بس میں سفرکرچکے، جو پوچھتے تھے تبدیلی کہاں ہے، وہ گرین لائن میں سفرکریں۔
اسد عمر نے یہ باتیں کراچی میں کو آپریٹو مارکیٹ بحالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مردم شماری میں کراچی کی آبادی کوپوراظاہر نہیں کیا جاتا، سیاسی جماعتوں کی کوشش ہوتی ہے سیاست ہو مسئلہ حل نہ ہو، مردم شماری پر ہمارے اتحادیوں کے بھی بینر ہیں، حل کسی نے نہیں کیا، ساری پارٹیاں شریک اقتدار رہیں لیکن معاملہ حل نہ کرا سکیں،اب دوبارہ مردم شماری ہوگی جو شفاف ترین ہوگی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ پرویزمشرف کے دور میں ہمیں کراچی میں کام ہوتے ہوئے دکھائی دیے اور کراچی میں بھی آپ کو جدید ٹرین چلتی ہوئی نظرآئیگی، سرکلر ریلویکا منصوبہ بھی وفاقی حکومت بنائیگی ، کراچی کیلوگ بوند بوند پانی کے لیے ترستے ہیں، ہم کراچی کیمسائل حل کرنیکی کوشش کررہے ہیں۔اسد عمر نے مخالف جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کسی سے بھیک مانگنے کو تیار نہیں ہے،کان کھول کر سن لو کراچی کو بے اختیار چلانے کا وقت ختم ہوگیا۔ان کاکہنا تھا کہ مئی سے مردم شماری شروع اور دسمبر 2022 میں نتائج سامنے آئیں گے، نتیجہ وہی ہو گا جو کراچی کی سڑکوں پر نظر آتا ہے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی کمانڈروں کا سب سے زیادہ ڈراؤنا خواب کیا ہے؟
🗓️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: اگر صیہونی حکومت طویل عرصے تک لبنان کے جنوب میں
جولائی
’لاپتا افراد بازیاب نہ ہوئے تو وزیر اعظم، وزیر داخلہ کےخلاف مقدمہ درج کرائیں گے‘
🗓️ 29 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلوچ طلبہ کی بازیابی
نومبر
اسرائیلی کریڈٹ کارڈ نیٹ ورک پر سائبر حملہ
🗓️ 11 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے اعلان کیا کہ اسرائیل میں
نومبر
ہفتہ وار مہنگائی بدستور 37 فیصد سے زائد
🗓️ 7 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی) سے پیمائش
اکتوبر
برازیل کے صدر کا فلسطینی قوم کے بارے میں مؤقف
🗓️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں: برازیل کے صدر نے فلسطین کے لیے اپنے ملک کی
اکتوبر
بٹگرام میں ریسکیو آپریشن کرنے والوں کے اعزاز میں تقریب، نگران وزیراعظم نے اسناد تقسیم کیں
🗓️ 25 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے بٹگرام
اگست
امریکی سیکریٹری دفاع کا آرمی چیف سے فون پر رابطہ
🗓️ 29 اپریل 2021 اسلام آباد (سچ خبریں) مقامی ذرائع ابلاغ نے پینٹاگون سے جاری بیان
اپریل
امریکی انسانی حقوق
🗓️ 11 اگست 2023سچ خبریں: امریکہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بلیک لسٹ
اگست