?️
اسلام آباد (سچ خبریں) اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے غزہ پر قبضے کے اسرائیلی منصوبے کی شدید مخالفت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق غزہ پر قبضے کے اسرائیلی اعلان پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر معمولی ہنگامی اجلاس ہوا، جس سے پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے خطاب کیا۔ اجلاس میں اقوامِ متحدہ کے عہدیداروں، برطانوی، فرانسسیسی اور دیگر ممالک نے غزہ پر اسرائیلی قبضے کو مزید خون ریزی، تباہی اور انسانی المیے کا مؤجب قرار دیا۔
ذرائع کے مطابق دورانِ اجلاس اسرائیل سے فوجی کارروائیاں روک کر غزہ میں امداد پر سے پابندیاں فوری اور مستقل ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ امریکی مندوب نے سلامتی کونسل کے اجلاس کو غزہ میں امن کی امریکی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کا اقدام قرار دے دیا۔
عاصم افتخار نے خطاب میں کہا کہ غزہ اہلِ فلسطین کا ہے اور انہی کا رہے گا، پاکستان غزہ پر قبضے کے اسرائیلی منصوبے کی شدید مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا غزہ پر قبضے کا منصوبہ اشتعال انگیزی ہے، اسرائیل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
معاملے کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے: وزیر اعظم
?️ 12 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے
اکتوبر
اردن کے خلاف صیہونی حکومت کے سفارتی لٹریچر میں تندی
?️ 19 اپریل 2022سچ خبریں: مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ پر تل آویو کے
اپریل
عازمین حج کو فائزر ویکسین لگایا جائے گا
?️ 2 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قومی ادارہ صحت نے پہلے مرحلے میں فائزر
جون
” بی ایس ایف “ گاڑی سے نوجوان کی موت کے خلاف راجوری میں زبردست احتجاجی مظاہرہ
?️ 3 جون 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر
جون
پاکستان میں کوئی طاقتور نہیں ہے
?️ 24 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات
جولائی
وزیر اعظم نے تاجکستان کے صدر سے ٹیلی فون پر بات چیت کی
?️ 3 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان
اکتوبر
پنجاب حکومت کی جانب سے میٹرک پاس طلباء کے لئے اہم خوشخبری سامنے آگئی
?️ 13 اکتوبر 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تعلیمی و ثانوی بورڈز نے میٹرک
تیونس اور مراکش سے آسٹریلیا تک صہیونی مجرموں کے خلاف عالمی بیزاری کی لہر
?️ 25 اگست 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے بے دفاع عوام کے خلاف صیہونی
اگست