سرمایہ کاری بورڈ نے خصوصی اقتصادی زونز کیلئے ’لینڈ لیز پالیسی‘ کی منظوری دے دی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سرمایہ کاری بورڈ (بی او آئی) نے خصوصی اقتصادی زونز (ایس ای زیڈز) کے قیام کے لیے ’لینڈ لیز پالیسی‘ اور ان زونز کو ہموار کرنے کے لیے ایکشن پلان کی منظوری دے دی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق منگل کو وفاقی وزیر سرمایہ کاری و نجکاری عبدالعلیم خان کی زیر صدارت بورڈ آف انویسٹمنٹ کی اپروول کمیٹی کا اجلاس ہوا، اس دوران ملک بھر میں 35 صنعتی زونز کا سروے مکمل کرنے کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

سروے غیر صنعتکاری اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی بنیادی وجوہات کی نشاندہی، یوٹیلیٹیز کی دستیابی کا جائزہ لینے اور ہر الاٹ شدہ پلاٹ کے قبضے کی حیثیت کی تصدیق کرنے سے متعلق تھا، یہ سروے 35 صنعتی زونز میں انٹرپرائزز اور زون ڈیولپمنٹ کی صورتحال کے بارے میں درست اعداد و شمار جمع کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔

علیم خان نے کہا کہ صنعتی زونز کے قیام کو درپیش مسائل کی نشاندہی اور سروے کی تکمیل اہم کامیابیاں ہیں، جن سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، انہوں نے ہدایت کی کہ سروے تمام صوبائی حکومتوں اور متعلقہ محکموں کے ساتھ شیئر کیا جائے۔

اجلاس میں اسپیشل اکنامک زونز ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا، جس کے تحت منظوری کمیٹی 21 دن کے بجائے 7 دن کے وقفے سے اجلاس منعقد کرسکے گی، وفاقی وزیر نے کہا کہ باقاعدگی اور بر وقت ملاقاتوں سے معاملات کو جلد حل کرنے میں مدد ملے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اسپیشل اکنامک زونز کی اپ گریڈیشن کم سے کم وقت میں کی گئی ہے اور اس سلسلے میں بہتر معیار کو یقینی بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ڈیٹا باہمی ملکیت ہے اور تمام متعلقہ اداروں کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ایس ای زیڈز سے متعلق تمام معاملات کو مکمل طور پر اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے اور یہ موجودہ ضروریات اور وہاں فراہم کی جانے والی معیاری سہولتوں کے مطابق ہیں۔

مشہور خبریں۔

جسٹن بیبر کورونا وائرس کا شکارہوگئے

?️ 21 فروری 2022اوٹاوا(سچ خبریں) کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کورونا کا شکار ہوگئے ،انہوں نے

ن لیگ ہمیشہ دھونس و دھاندلی کی سیاست کرتی آئی ہے، شبلی نواز

?️ 21 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز  نواز

صہیونیوں کا غزہ پر خشکی اور سمندر سے حملہ

?️ 20 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر غاصب صیہونی فوج کے فضائی حملوں

ملائیشیا میں موساد کی کاروائی ناکام

?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: ملائیشیا کے پولیس ذرائع نے ایک صیہونی کی گرفتاری کا

پیکا ایکٹ کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر

?️ 4 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان میں پریوینشن آف الیکٹرانک

صیہونیوں کا فلسطینیوں کے سامنے اپنی بے بسی کا اعتراف

?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اس حکومت کے ایک فوجی

اے ایس ایف ایک مثالی ادارہ ہے:ڈاکٹر عارف علوی

?️ 29 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے

بلوچستان حکومت نے ملازمین سے بات چیت کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی

?️ 5 اپریل 2021بلوچستان(سچ خبریں)وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اپنے مطالبات کے حق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے