?️
کراچی (سچ خبریں) سابق وزیرِ خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر انتقال کرگئیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر کراچی میں ادا کی جائے گی، ڈاکٹر شمشاد اختر نے 2 جنوری 2006ء کو بینک دولت پاکستان کی 14 ویں گورنر کا عہدہ سنبھالا، وہ اسٹیٹ بینک کی پہلی خاتون گورنر تھیں، انہیں بینکاری کا قومی اور بین الاقوامی وسیع تجربہ حاصل تھا۔ گورنر سٹیٹ بینک تقرر سے قبل وہ ایشیائی ترقیاتی بینک سے بطور ڈائریکٹر جنرل، شعبہ جنوب مشرقی ایشیا وابستہ تھیں اور اس عہدے پر جنوری 2004ء سے کام کر رہی تھیں۔
قبل ازیں وہ اس شعبے کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل تھیں، وہ ایشیائی ترقیاتی بینک میں ڈائریکٹر، نظم و نسق، مالیات اور تجارت ڈویژن برائے مشرقی اور وسط ایشیا کے عہدے پر بھی فائز رہیں۔ شمشاد اختر نے ایشیائی ترقیاتی بینک میں اپنے کیریئر کا آغاز 1990ء میں کیا اور مالی شعبے میں بطور سینئر اور مرکزی اسپیشلسٹ خدمات انجام دینے کے بعد 1998ء میں وہاں منیجر بن گئیں۔
وہ 1998ء سے 2001ء تک ایشیائی ترقیاتی بینک کی کوآرڈینیٹر برائے اپیک وزرائے خزانہ گروپ بھی رہیں،انہوں نے بینک کی کئی کمیٹیوں میں خدمات انجام دیں جن میں تنظیمِ نو کمیٹی، اپیلز کمیٹی اور نگراں کمیٹی وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے بینک فار انٹرنیشنل سیٹلمنٹ اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف سیکورٹیز کمیشن (آئی او ایس سی او) میں ایشیائی بینک کی طرف سے مکالمہ کیا اور نمائندگی کی۔
ڈاکٹر شمشاد نے وسط ایشیائی ریاستوں اور جنوب مشرقی ایشیا بشمول عوامی جمہوریہ چین کے مالی و اقتصادی امور پر وسیع مہارت حاصل کی۔


مشہور خبریں۔
جنگ میں تقریباً 3000 یوکرائنی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں: زیلنسکی
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روس کے
اپریل
”پاکستان کشمیریوں کیساتھ ساتھ پوری امت مسلمہ کی امیدوں کا مرکز ہے“، مسرت عالم
?️ 22 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طورپر نظر
مارچ
غزہ میں انگوٹھوں کی سرجری بے ہوشی کے بغیر
?️ 10 نومبر 2023سچ خبریں:عالمی ادارہ صحت کے ترجمان نے منگل کو بتایا کہ غزہ
نومبر
یمنی انقلاب کا نام آزادی اور تسلط سے نجات ہے؛ یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ
?️ 16 ستمبر 2021سچ خبریں:یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے اس ملک کے شہریوں
ستمبر
مقبوضہ کشمیر میں شراب نوشی کا فروغ کشمیریوں کے ایمان ، تہذیب و تمدن اور مستقبل پر حملہ ہے، میر واعظ
?️ 4 جولائی 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء میرواعظ عمر
جولائی
صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ کا نیتن یاہو پر الزام
?️ 14 جولائی 2025 سچ خبریں:صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ نے نیتن یاہو کو فریب
جولائی
ترکی کی حکمران جماعت کی کمزوری کیا ہے؟
?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں: ترکی کے بعض سیاسی اور میڈیا حلقوں نے اعلان
فروری
قسام کے حسن سلوک کے بارے میں اسیر صہیونی خاتون کی داستان
?️ 24 دسمبر 2023سچ خبریں:آزاد ہونے والی اسرائیلی قیدی الموگ گولڈسٹین نے اس تحریک کی
دسمبر