?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نےبتایا ہے کہ اسلام آباد میں ایک غیر قانونی کال سینٹر پر گزشتہ رات کامیاب چھاپہ مارا اور 5 غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کیا۔
این سی سی آئی اے کی پریس ریلیز کے مطابق اس کال سینٹر میں 60 سے زائد افراد کام کر رہے تھے، جن میں سے 5 غیر ملکی باشندے چھاپے کے دوران گرفتار ہوئے۔
بیان میں کہا گیا کہ ان گرفتاریوں کے علاوہ این سی سی آئی اے ان افراد کو سہولیات اور سیکیورٹی فراہم کرنے والوں کے خلاف مزید قانونی کارروائی کرے گی۔
ایک ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایجنسی ایسے تمام غیر قانونی اقدامات کے خلاف کارروائی جاری رکھے گی جو ملک کے قوانین کی خلاف ورزی کے مترادف ہیں۔
اتوار کے روز مدعی عامر عظیم عباسی کی جانب سے ٹاسک بیسڈ اسکیم کے ذریعے مالی نقصان کے حوالے سے پہلی معلوماتی رپورٹ (ایف آئی آر) درج کی گئی۔
ایف آئی آر کے مطابق ایک معتبر ذریعے نے اطلاع دی کہ ایک مجرمانہ گروہ اسلام آباد کے جی-10 مرکز میں سردار پلازہ میں کال سینٹر چلا رہا ہے۔
تحقیقات سے معلوم ہوا کہ کال سینٹر کی سرگرمیاں باہمی ملی بھگت سے چلائی جا رہی تھیں، جہاں ایک جعلی اور مشکوک آن لائن ارننگ کمپنی کے نمائندے بن کر لوگوں کو دھوکہ دیا جا رہا تھا۔
ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ گروہ کے چھپے ہوئے مقاصد پیسے بٹورنا، مختلف قومیتوں کے افراد سے رابطہ کرنا اور انہیں مشکوک آسان پیسے کمانے کی اسکیم میں پھنسانا تھے۔
ڈیجیٹل اسکیم میں استعمال ہونے والا سامان این سی سی آئی اے اسلام آباد نے قبضے میں لے لیا۔
تاہم، ملزمان کوئی قانونی جواز پیش نہ کر سکے اور انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ ایک گروہ کی صورت میں بلیک میلنگ اور جعل سازی کے ذریعے الیکٹرانک فراڈ کر رہے تھے۔
گروہ سوشل میڈیا جیسے فیس بک، ٹیلیگرام اور واٹس ایپ کے ذریعے ’کمزور افراد کو شکار‘ کرنے کے لیے انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ شدہ اور اے آئی سے تیار کردہ تصاویر اور جعلی شناختیں استعمال کرتا تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق، یہ کارروائی ایک کثیر سطحی سیٹ اپ تھا، جس میں متاثرین سے ابتدائی چیٹ کرنے والے فراڈیے، ٹیلیگرام ریسیپشنسٹ جو متاثرین کی معلومات اکٹھی کر کے مزید ایڈوانس ٹاسکس کے لیے استعمال کرتے تھے۔
مزید کہا گیا کہ فنانس مینیجر جو مقامی اور بین الاقوامی دھوکہ دہی سے بنائے گئے غیر قانونی فنڈز کو کرپٹو اکاؤنٹس کے ذریعے وصول کرتے تھے، اور ’کلرز‘ شامل تھے جو کمبوڈیا جیسے ممالک میں مقیم تھے اور متاثرین کے بینک اکاؤنٹس کو آن لائن ارننگ کے بہانے خالی کرتے تھے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ گروہ نے مقامی پاکستانی اور بین الاقوامی متاثرین سے ان کی خفیہ معلومات تک رسائی حاصل کر کے اور ان کا غلط استعمال کر کے بڑی رقم بٹوری، یہ غیر قانونی پیسہ کرپٹو کرنسی والیٹس کے ذریعے منتقل کیا جاتا ہے۔
یہ چھاپہ اس جیسے ایک اور واقعے کے بعد ہوا ہے جس میں این سی سی آئی اے نے گزشتہ ہفتے فیصل آباد میں ایک فیکٹری پر چھاپہ مار کر 149 افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا، جن میں 48 چینی اور کچھ دیگر ممالک کے باشندے شامل تھے، جو مبینہ طور پر آن لائن فراڈ میں ملوث تھے۔
گرفتاری کے چند دن بعد فیصل آباد کی ایک خصوصی عدالت نے این سی سی آئی اے کی درخواست پر مختلف سائبر کرائمز میں مبینہ طور پر ملوث 87 ملزمان، جن میں 18 خواتین شامل تھیں، کو 5 دن کے جسمانی ریمانڈ پر دے دیا، جب کہ دیگر 62 افراد کو 14 دن کے عدالتی ریمانڈ پر ضلعی جیل بھیج دیا گیا۔
گزشتہ ماہ، کراچی کی ایک عدالت میں ایک ہائی پروفائل آن لائن اسکیم میں ملوث سمجھے جانے والے 18 ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کیا گیا۔
مئی میں این سی سی آئی اے نے امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) اور ڈچ پولیس کے تعاون سے ملتان اور لاہور میں سائبر کرائم آپریشنز اور ڈیجیٹل فراڈ میں ملوث 21 افراد کو گرفتار کیا، جنہوں نے لاکھوں ڈالر کا فراڈ کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
غزہ کے خلاف جنگ جاری رہنے کے ساتھ ہی صیہونی حکومت میں مخالفت کی لہر پھیلی
?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت میں مخالفت کی لہر پھیل گئی ہے کیونکہ
اپریل
نیٹ میٹرنگ کو ونٹر پیکیج سے نکالنے پر حکومت کو تنقید کا سامنا
?️ 27 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) کاروباری اور صنعتی گروپس نے بجلی کے نیٹ
نومبر
جویریہ عباسی نے نئی زندگی کا آغاز کردیا
?️ 6 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ جویریہ عباسی کی جانب سے نئی زندگی
مئی
برکس ممالک غلہ کی مارکیٹ میں نئی حکمرانی کی طرف گامزن
?️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:روسی حکومت نے برکس غلہ ایکسچینج کے قیام کے موضوع
اپریل
غزہ کی حمایت میں استنبول میں امریکی قونصل خانے کے سامنے مظاہرہ
?️ 4 جون 2024سچ خبریں: ترکی کے عوام نے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت
جون
پی ٹی اے کو فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی سے متعلق 5 بولیاں موصول
?️ 3 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی اے کو ملک میں 5 جی
ستمبر
داعش طالبان کے لیے بڑا خطرہ
?️ 18 اگست 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ماہرین نے ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا
اگست
امریکی صہیونی منصوبے کےمقابلے میں لبنان کو کمزور کرنے کوشش
?️ 9 مارچ 2022سچ خبریں:لبنان کے ایک رکن پارلیمنٹ نے ایک تقریر میں کہاکہ آج
مارچ