زرعی شعبے میں اصلاحات کیساتھ ساتھ زراعت کی ترقی کیلئے اقدامات کررہے۔ وزیراعظم

شہبازشریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ زرعی شعبے میں اصلاحات کے ساتھ ساتھ زراعت کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت زرعی برآمدات میں اضافے اور زرعی شعبے کو عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملکی زرعی شعبے پر جامع رپورٹ پیش کی گئی جس میں شعبے کو درپیش مسائل، موجودہ صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ زرعی شعبے کی اصلاحات اور کسانوں کو عالمی سطح پر رائج جدید طریقۂ کار سے متعارف کروانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت زرعی شعبے میں اصلاحات کے ساتھ ساتھ زراعت کی مجموعی ترقی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے کسانوں کو معیاری بیج، کھاد اور زرعی ادویات کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ زرعی اجناس کی پراسیسنگ کے ذریعے برآمدات کے قابل اشیا کی تیاری کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں تاکہ ویلیو ایڈیشن کو فروغ دیا جا سکے۔ حکومتی خرچ پر ایک ہزار پاکستانی طلبہ کو جدید زرعی تربیت کے لیے چین بھجوایا گیا ہے، وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں زرعی شعبے کی ترقی کی بھرپور استعداد موجود ہے اور زراعت کی ترقی کے لیے تحقیق پر سرمایہ کاری کی جا رہی ہے تاکہ فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماہی گیری اور پھلوں سمیت ان سے تیار کردہ مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ساحلی پٹی پر پام آئل کی پیداوار کے لیے پالیسی اقدامات تشکیل دے کر پیش کیے جائیں، جبکہ آئندہ پانچ برسوں میں زرعی برآمدات بڑھانے کے حوالے سے جامع لائحہ عمل تیار کیا جائے۔

مشہور خبریں۔

پاکستان انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب

?️ 20 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کو 21 ویں مرتبہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی

پارلیمنٹ بالادست ادارہ ہے اور ارکان اس بات پر کوئی رعایت دینے کو تیار نہیں

?️ 28 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) کیا پاکستان کے سیاسی و معاشی حالات کبھی ایسے

ہفتہ وار مہنگائی بدستور 37 فیصد سے زائد

?️ 7 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی) سے پیمائش

فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کی سازش کے خلاف عالمی بغاوت کا مطالبہ

?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس نے فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین

ایرانی حملے میں صیہونیوں کا کون سا اہم ائربیس تباہ ہوا ہے؟

?️ 14 اپریل 2024سچ خبریں: المیادین نیوز چینل کی ویب سائٹ نے ایران کے حملے

لبنان ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے:لبنانی صدر

?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:لبنانی صدر نے اعلان کیا کہ ان کا ملک مسئلہ فلسطین

صنعتی کنٹرول سسٹم میں سنگین سیکیورٹی خامیوں کی نشاندہی کا انکشاف، ایڈوائزری جاری

?️ 20 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صنعتی کنٹرول سسٹم میں سنگین سیکیورٹی خامیوں کی

داسو سمیت تمام منصوبوں پر سیکیورٹی مزید بہتر بنا رہے ہیں، چیئرمین واپڈا

?️ 27 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سجاد غنی کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے