?️
اسلام آباد(سچ خبریں)آسٹریلوی وزارتِ خارجہ نے زاہد حفیظ چوہدری کی بطور ہائی کمنشر تقرری کی منظوری دینے کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے ترجمان دفترِ خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی آسٹریلیا میں بطور ہائی کمشنر تقرری کر دی گئی ہے۔اس وقت وہ دفتر خارجہ کے ترجمان کے فرائض انجام دینے میں مصروف ہیں۔
آسٹریلوی وزارتِ خارجہ نے زاہد حفیظ چوہدری کی بطور ہائی کمشنر تقرری کی منظوری دے دی۔زاہد حفیظ چوہدری اس وقت دفترِ خارجہ کے ترجمان کے فرائض انجام دے رہے ہیں، وہ اس سے قبل برطانیہ اور امریکا میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔
زاہد حفیظ چوہدری اس وقت وزارت خارجہ میں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ساؤتھ ایشیا اور سارک ہیں، انہیں عائشہ فاروقی کی جگہ ترجمان دفتر خارجہ مقرر کیا گیا ہے۔زاہد حفیظ چوہدری امریکا، افغان اور امورِ کشمیر کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ وہ وزارتِ خارجہ ہیڈ کوارٹرز اور فارن مشنز میں خدمات کا 26 سالہ تجربہ بھی رکھتے ہیں۔
زاہد حفیظ چوہدری واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے اور لندن میں پاکستانی ہائی کمشن میں خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔نئے ترجمان دفتر خارجہ وزارت خارجہ میں ڈی جی افغانستان، ایران اور ترکی بھی رہے ہیں۔زاہد حفیظ چوہدری نیشنل سیکیورٹی ڈویژن میں جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے پر بھی رہے ہیں۔
انہوں نے یونیورسٹی آف لندن سے انٹرنیشنل لا میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی، بزنس ایڈمنسٹریشن میں بھی ماسٹر کیا۔زاہد حفیظ چوہدری نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی واشنگٹن سے بھی فارغ التحصیل ہیں۔


مشہور خبریں۔
میں انتقام کی سیاست کرنے والا بندہ نہیں، نواز شریف
?️ 9 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے کہا
جون
ٹرمپ کا غزہ امن منصوبہ؛ نیا فریب یا حقیقی جنگ بندی؟
?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ جنگ
ستمبر
حکومت پوری اپوزیشن سے مذاکرات کرنا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ
?️ 26 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء
دسمبر
کیا امریکہ اسرائیل کے حوالے سے انسانی حقوق بھول گیا ہے؟
?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے ریاض میں فلسطینی عوام
نومبر
جنوب یمن کے شہر عدن میں کار بم دھماکہ
?️ 15 مئی 2022سچ خبریں: جنوب یمنی کے شہر عدن میں آج اتوار کو ایک
مئی
امریکہ نے ہم سے ایران کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کو نہیں کہا:عراقی وزیر خارجہ
?️ 18 مارچ 2025 سچ خبریں:عراق کے وزیر خارجہ فؤاد حسین نے واضح کیا ہے
مارچ
غزہ کا شہر کیوں اسرائیل کے لیے اہم ہے؟
?️ 19 اگست 2025 غزہ کا شہر کیوں اسرائیل کے لیے اہم ہے؟ دو سال سے
اگست
بھارت کا غیر ذمے دارانہ رویہ اب کھیلوں کے میدان تک پہنچ چکا۔ عطاء تارڑ
?️ 16 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا
ستمبر