اسلام آباد {سچ خبریں} سینیٹ الیکشن میں ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو 3 روز میں الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا جاسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق اگر 6 مارچ تک سینیٹ الیکشن کے نتائج کو چیلنج نہ کیا گیا تومنتخب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن ریٹرننگ آفیسرکا فیصلہ برقراررکھے تو اسے الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیاجاسکے گا۔
واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ روز ہونے والے سینیٹ انتخابات میں حکمراں جماعت تحریک انصاف کو سب سے زیادہ نشستیں حاصل ہوئی ہیں جب کہ اسلام آباد سے حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جس پر حکومت نے اسے چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔