ریلوے اور پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کا اعلان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد حکومت نے ریلوے اور پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

اس حوالے سے ایک ویڈیو بیان میں وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ‘پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد وزیراعظم پاکستان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان ریلویز اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے یہ فائدہ اپنے مسافروں کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ریلویز کی میل/ایکسپریس کی اکانومی کلاس کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کی جارہی ہے۔

سعد رفیق نے کہا کہ اسی طرح پی آئی اے کی اندرونِ ملک تمام پروازوں کی دونوں کلاسوں پر کرایوں میں 10 فیصد رعایت دی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس رعایت کا اطلاق اگلے 30 روز کے لیے ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ واضح رہے کہ ریلویز میں 94 فیصد مسافر اکانومی کلاس میں سفر کرتے ہیں جبکہ پی آئی اے کے 90 فیصد اکانومی کلاس کے ہوتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کمی کا نوٹیفکیشن آئندہ روز 17 جولائی کو جاری کردیا جائے گا۔

سعد رفیق نے کہا کہ ہمارے اس اقدام کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نجی ایئرلائنز کو بھی یہ ہدایت کرے گی کہ وہ اپنے کرایوں میں کمی کریں۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ صوبائی حکومتیں ٹرانسپورٹرز سے رابطہ کر کے ان کے کرایوں میں بھی کمی کے اقدامات کریں گی۔

یاد رہے کہ 14 جولائی کی رات قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمت میں کمی کے پیش نظر ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 18 روپے 50 پیسے جبکہ ڈیزل 40 روپے 54 پیسے سستا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہاں یہ بھی مدِ نظر رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایدف) سے قرض معاہدے کی بحالی کے لیے تقریباً ڈیڑھ ماہ کے عرصے میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں اتحادی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 مرتبہ اضافہ کیا تھا جس کے بعد پیٹرول 248 روپے تک پہنچ گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

بدقسمتی ہے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کی خبریں ہیڈ لائنز بنتی ہیں، عمران خان

?️ 24 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیراعظم

یوکرین کے لیے 40 بلین ڈالر کے امدادی پیکج پر ٹرمپ کا اعتراض

?️ 19 مئی 2022سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے لیے 40 بلین

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار، 100 انڈیکس میں 600 پوائنٹس کا اضافہ

?️ 25 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی کا رجحان

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا لیفٹنینٹ جنرل منیر افسر کو عہدے پر بحال کردیا

?️ 10 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی

صیہونیوں کی نہ رکنے والے اشتعال انگیزیاں

?️ 14 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی آبادکاروں کی ایک بڑی تعداد نے آج اس حکومت

سپریم کورٹ نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

?️ 12 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے این اے 262 کوئٹہ

روس اور اسرئیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ،وجہ؟

?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: روس نے ہولوکاسٹ کا ذکر کرتے ہوئے یوکرین کو جوہری

امریکہ اور چین کے درمیان سب سے اہم اور خطرناک رشتہ کیا ہے؟

?️ 27 فروری 2024سچ خبریں:چین میں امریکی سفیر ہیل، نکولس برنز نے کہا کہ امریکہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے