ریاست کسانوں کے لیے سوتیلی ماں بن چکی ہے، صدر کسان اتحاد

?️

لاہور: (سچ خبریں) صدر کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت کاشتکاروں کا گلا گھوٹ رہی ہے، ریاست نے کسانوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک رواں رکھا ہوا ہے، زرعی انکم ٹیکس 15 سے 45 فیصد تک ہے، حکومت پہلے ہمارے کاروبارکو منافع بخش بنائے اس کے بعد زرعی انکم ٹیکس لے۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد کھوکھر نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں زراعت ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے، آج زراعت زبوں حالی کا شکار ہے، وفاقی و صوبائی بجٹ میں کسانوں سے صرف جھوٹے وعدے کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ کسان خوشحال ہوگا تو پاکستان میں خوشحالی آئے گی، ملک کا کاشتکار سراسر گھاٹے میں ہے، اگر حکومت سمجھتی ہے کہ کسان خوشحال ہے تو آکر بتائیں میں پریس کانفرنس کرنا چھوڑ دوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیداوارمیں 34 نہیں بلکہ 64 فیصد تک کمی آچکی ہے، مکئی کی 15 اور چاول کی پیداوار میں 50 فیصد تک کمی واقع ہوئی۔

خالد کھوکھر نے سوال اٹھایا کہ حکومت ایک طرف گندم کا ریٹ ’ڈی ریگولیٹ‘ کرتی ہے تو دوسری جانب روٹی کا ریٹ کیوں طے کرتی ہے، کیا ہمارا پاکستان پر کوئی حق نہیں؟

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں ڈی اے پی (کھاد) 4 ہزار300 روپے کی ملتی ہے، حکمرانوں سے سوال ہے کہ کیا انہیں ووٹ امریکی کاشتکاروں نے دیے تھے یا پاکستانیوں نے؟

صدر کسان اتحاد نے معاشی نقصان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ نقصان ہمارا ہی نہیں بلکہ پاکستان اور پاکستانی معیشت کا بھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ٹی وی پر کہتی تھیں کہ میرے کسانوں گندم اُگاؤ نقصان نہیں ہونے دوں گی، کیا کبھی وفاق اور پنجاب کے بجٹ میں تحقیق کا بجٹ آیا ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس قوت ارادی نہیں ہے، جو موسم اور وسائل پاکستان کے پاس ہیں کسی اور کے پاس نہیں ہیں، جب کوئی سبزی ایک روپے پر آجاتی ہے تو کاشتکار کو نقصان ہوتا ہے، کیا اس وقت کوئی اسسٹنٹ کمشنر، ڈپٹی کمشنر ریٹ چیک کرنے آتا ہے۔

خالد کھوکھر نے کہا کہ اس سال کپاس کی پیداوار میں 7 لاکھ ایکٹر کمی آئے ہے، حکومت ہمیں جدید ٹیکنالوجی اور جائز معاوضے دے کر تو دیکھے، ملک کو معاشی میدان میں ترقی کی راہ پر گامزن کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کا زندہ رہنا مشکل کردیا گیا ہے، حکومت سے ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں ہمیں جینے کا حق دو۔

مشہور خبریں۔

فرانسیسی اولمپک گیمز کے دوران امیر قطر کے خاندان کی چوری!

?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: فرانسیسی پولیس کے ایک ذریعے نے اعلان کیا کہ قطر میں

تنازعہ کشمیر کی وجہ سے کشمیری خواتین شدید متاثر ہوئی ہیں،حریت کانفرنس

?️ 8 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت

جنگ بندی کے حوالے سے حزب اللہ کے 3 اصول کیا ہیں ؟

?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان میں جنگ بندی کی تجویز کی تحقیقات اور جواب

کورونا: مثبت کیسز کی شرح میں کراچی سرفہرست

?️ 22 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں تیزی سے

لندن میں مہنگائی کے خلاف عوامی مظاہرہ

?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:برطانوی دارالحکومت لندن میں مہنگائی اور موسمیاتی تبدیلی کے خلاف سیکڑوں

مہاجرین کی مسلسل واپسی اور قیدیوں کے تبادلے کا نیا دور

?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے بارہویں روز بھی

صیہونی حکومت نے مسجد الاقصی کی بجلی اور انٹرنیٹ منقطع کر دیا

?️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:المیادین نیوز چینل کے رپورٹر کا کہنا ہے کہ القدس حکومت

عراقی وزیر اعظم کا دورۂ ایران؛اغراض و مقاصد

?️ 3 دسمبر 2022سچ خبریں:اردن اور کویت کے دورے کے بعد عراقی وزیر اعظم محمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے