?️
لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رنگ روڈ اسکینڈل ذمہ داران کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم دیا ہے۔رنگ روڈ راولپنڈی منصوبے میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ مکمل ہو گئی۔ وزیراعلیٰ نے رپورٹ کو پبلک کرنے کی منظوری دی اور سفارشات پر من و عن عملدرآمد کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رنگ روڈ اسکینڈل کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ پبلک کرنے کی منظوری دے دی ہے، وزیر اعلیٰ کی جانب سے ذمہ داران کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ کے متن میں موجود سفارشات پر من و عن عمل درآمد کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، کمیٹی کی جانب سے سابق کمشنر راولپنڈی محمد محمود اور لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر وسیم علی تابش کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں محمد محمود اور وسیم علی تابش کا کیس نیب بھجوانے کی سفارشات پیش کی گئی ہیں، دونوں افسران نے غیر قانونی لینڈ ایکوزیشن پر 2.3 ارب روپے تقسیم کیے، اتنی بڑی رقم کی ادائیگی اٹک لوپ کے رینٹ سینڈیکیٹ کو فائدہ پہنچانے کے لیے کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق وسیم علی تابش نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ضلع اٹک میں 2 ارب سے زائد کی رقم خرچ کی، رینٹل سینڈیکیٹ میں ملوث تمام لوگوں کے خلاف تحقیقات کی جائیں گی، جس میں فائدہ اٹھانے والے بے نامی حصہ دار بھی سامنے آ سکتے ہیں۔
رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن قواعد و ضوابط اور انتظامی قوانین کی دھجیاں اڑانے پر محمد محمود کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لے، محمد محمود کے بھائی کا مکہ سٹی کے ساتھ تعلق کا بھی انکشاف ہوا ہے، سابق کمشنر نے اپنے بھائی کو فائدہ پہنچانے کے لیے یا اس کے ذریعے بے نامی طریقے سے خود کو فائدہ پہنچانے کے لیے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔
رپورٹ کے مطابق توقیر شاہ اور نیسپاک کے چند افسران کو بھی ان بے ضابطگیوں میں ذمہ دار قرار دیا گیا ہے، سفارش کی گئی ہے کہ میسرز Zeeruk کو پی اینڈ ڈی پنجاب کی جانب سے بلیک لسٹ کیا جائے، اور ممبر پی اینڈ ڈی فرخ نوید کو عہدے سے ہٹایا جائے اور ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا جائے۔
یہ سفارش بھی کی گئی ہے کہ ایف بی آر اور ایف آئی اے کو 12 مختلف ہاؤسنگ سوسائیٹیز اور پراپرٹیز کے حوالے سے چھان بین کی ذمہ داری دی جائے، اور ان میں موجودہ یا ریٹائرڈ افسران کے بے نامی حصہ دار ہونے کے حوالے سے تحقیقات کی جائیں۔
سفارش کی گئی ہے کہ بورڈ آف ریوینیو پنجاب تشہیر کی گئی الائنمنٹ کے حوالے سے ریوینیو اسٹیٹس کے ڈی سی ریٹس کی موجودہ مارکیٹ ریٹس کے ساتھ تصدیق کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دے، اور ایف آئی اے کا سائبر ونگ غیر منظور شدہ سوسائیٹیر کی آن لائن اور دیگر تشہیر اور نووا سٹی کی جانب سے منظور شدہ ایریا سے زائد سیلز کے حوالے سے تحقیقات کرے۔
مشہور خبریں۔
مسئلہ فلسطین کے بارے میں سعودی حکمت عملی میں تبدیلی
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: فلسطین کی حمایت میں امریکی طلباء کا اضافہ اور عرب
مئی
فلسطینیوں کی پہلی تاریخی واپسی
?️ 28 جنوری 2025سچ خبریں: اکتوبر 2023 میں غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت
جنوری
رفح میں مصری حکومت کی کارروائی اسلامی عرب اخلاقیات کی خلاف ورزی
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: فلسطین کے آج کے واقعات ان لوگوں کے لیے پیغام ہیں
مئی
ٹرمپ مردوں کے یو ایس اوپن ٹینس میچ دیکھتے ہوئے شائقین کی شدید تنقید کا نشانہ بن گئے
?️ 8 ستمبر 2025ٹرمپ مردوں کے یو ایس اوپن ٹینس میچ دیکھتے ہوئے شائقین کی
ستمبر
تاریخ کو دوبارہ لکھنے کی مغرب کی ناکام کوشش
?️ 3 فروری 2025سچ خبریں: ویانا میں روسی سفیر نے اتوار کو ایک تقریر میں
فروری
فلسطین اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی ہماری اولین ترجیح ہے: وزیر خارجہ
?️ 19 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ
مئی
کپاس کی پیداوار میں 34 فیصد کمی، وفاقی وزیر خوراک اصلاحات کیلئے پُرعزم
?️ 4 فروری 2025 لاہور: (سچ خبریں) وزیر تحفظ خوراک رانا تنویر حسین نے کہا
فروری
شہید یحییٰ السنوار کے ساتھ حماس کے ایک اور کمانڈر شہید
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: حماس نے اپنے ایک اور کمانڈر کی شہادت کا اعلان
اکتوبر