?️
رحیم یار خان (سچ خبریں) رحیم یار خان میں نہر صادق فیڈر میں کوٹ سمبابہ کے قریب 150 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی جس سے 5 دیہات زیر آب گئے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق نہر صادق فیڈر میں پڑنے والے شگاف سے کئی مکانات منہدم ہو گئے، سکول، گھر اور پختہ سڑکیں زیر آب آگئیں، پانی شہری حدود اور بازاروں میں داخل ہونے سے ہنگامی صورت حال پیدا ہو گئی، رحیم یار خان کا خانپور سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔
انتظامی عہدیداروں نے بتایا ہے کہ زیر آب علاقوں میں لوگوں کے انخلا کے لیے مساجد میں اعلانات کروائے گئے ہیں اور لوگوں نے نقل مکانی شروع بھی کر دی ہے۔
محکمہ آبپاشی کے مطابق 20 گھنٹے سے شگاف کو بند کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اس کے لیے ہیوی مشینری کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے مگر پانی کے تیز بہاؤ کے باعث شگاف پر کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، اس سلسلہ میں نہر کو ہیڈ سے بند کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ہیڈ پنجند سے نکلنے والا نہری نظام دنیا کا تیسرا بڑا نہری نظام ہے۔


مشہور خبریں۔
قومی اسمبلی میں حکومت ارکان بھی آمنے سامنے
?️ 18 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قومی اسمبلی کے
جون
امریکہ حماس کے ساتھ یکطرفہ معاہدے کا خواہاں
?️ 11 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 13 کے مطابق امریکہ حماس کے ساتھ
جون
کراچی: داعش سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گرد گرفتار
?️ 27 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے اہم
ستمبر
کینیا کے باشندوں کا برطانیہ سے معاوضے کا مطالبہ
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں: کینیا کے متعدد شہریوں نے انگلینڈ کے خلاف انسانی
اگست
اسرائیلی نصر اللہ سے اتنا خوفزدہ کیوں ہیں؟
?️ 19 اگست 2023سچ خبریں:2006 کی جنگ کی 17ویں سالگرہ کے موقع پر پیر کی
اگست
ماورائے عدالت قتل آئین اور بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، جسٹس اطہر من اللہ
?️ 24 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے
اکتوبر
امریکہ کے بکھرنے کے آثار
?️ 25 جون 2022سچ خبریں:امریکی ریاست ٹیکساس کی ریپبلکن پارٹی نے ایک مسودہ تیار کیا
جون
نیتن یاہو کے جھوٹ گنتی سے باہر ہیں: صہیونی ویب سائٹ
?️ 7 جون 2025 سچ خبریں: معروف صہیونیستی صحافی بن کسبیت نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین
جون