?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) پولیس نے 9 مئی کو ہونے والے پرتشدد مظاہروں اور جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) سمیت دیگر حساس تنصیبات پر حملے کے الزام میں 532 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے جی ایچ کیو اور دیگر حساس تنصیبات پر حملے میں ان افراد کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کی تصدیق کی جا رہی ہے تاکہ اس بات کا تعین کیا جاسکے کہ ان افراد پر آرمی ایکٹ 1952 کے تحت مقدمہ چلایا جائے یا نہیں، ذرائع کے مطابق تصدیق کے بعد ہی مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیجے جائیں گے۔
ان ملزمان کو راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال پولیس کے پاس ایف آئی آر درج ہونے کے بعد حراست میں لیا گیا ہے، 532 مشتبہ افراد میں سے 374 کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے سیکشن 7 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے جی ایچ کیو حملہ کیس کی تفتیش تاحال مکمل نہیں ہوئی ہے کیونکہ مشتبہ افراد کی تصدیق کا عمل جاری ہے جن میں 2 خواتین کارکن بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان تمام لوگوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جنہیں ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے یا سی سی ٹی وی فوٹیج، انٹیلی جنس اور دیگر ذرائع سے شناخت کیا گیا ہے، متعدد ملزمان گرفتاری کے خوف سے اپنے گھروں سے مفرور ہیں۔
ایک سینئر پولیس اہلکار نے کہا کہ 9 مئی کو ہونے والے پرتشدد واقعات کے سلسلے میں مطلوب ہر فرد کو ہر قیمت پر گرفتار کیا جائے گا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، راولپنڈی پولیس نے 18 ایف آئی آر درج کرکے 356 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
جی ایچ کیو حملہ کیس کے سلسلے میں اب تک 105 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے اور 23 کی شناخت پریڈ مکمل ہو چکی ہے۔
راولپنڈی ضلع میں مقدمات سٹی پولیس، نیو ٹاؤن، صادق آباد، کینٹ، آر اے بازار، ریس کورس، ویسٹریج، سول لائنز، مورگاہ، ٹیکسلا، صدر واہ، اور کلر سیداں میں درج کیے گئے ہیں۔
قبل ازیں محکمہ پولیس نے پی ٹی آئی کے 245 کارکنوں کے نام وفاقی حکومت کو بھجوائے تھے تاکہ انہیں بیرون ملک جانے سے روکا جا سکے، ان میں 3 سابق اراکین پنجاب اسمبلی بھی شامل تھے، ذرائع کے مطابق یہ نام ایف آئی اے کو بھی بھیجے گئے تھے تاکہ ان کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کی جا سکے۔
مشہور خبریں۔
یوکرین کی جرمنی پر ٹینک نہ بھیجنے پر کڑی تنقید
?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں: یوکرین کے وزیر خارجہ نے منگل کی شام روس کے
ستمبر
سندھ طاس معاہدے کی معطلی انسانیت کے خلاف جرم ہے، بلاول بھٹو زرداری
?️ 6 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے
مئی
سوئی نادرن گیس کمپنی کی تاریخ کا سب سے بڑا گھپلا، 3 ہزار سے زائد صنعتی میٹرز ’غائب‘
?️ 9 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) سوئی سدرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کے ملازمین نے
مارچ
"میڈلین” جہاز پر سویڈش کارکن: ہمیں اسرائیل نے بین الاقوامی پانیوں میں اغوا کیا تھا
?️ 10 جون 2025سچ خبریں: معروف سویڈش کارکن گریٹا تھنبرگ نے صحافیوں کے سامنے انکشاف
جون
دو دن گزر جانے کے بعد بھی صارفین کو ایکس تک رسائی میں دشواری کا سامنا
?️ 19 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کے مختلف شہروں میں ایکس کی سروس
فروری
کردستان اسرائیل کو تیل فروخت کرتا ہے
?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں: عراق میں حزب اللہ کے فوجی ترجمان جعفر الحسینی نے
مارچ
یوکرین کو موت کے منھ میں کون ڈھکیل رہا ہے؟
?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: امریکہ یوکرین کو مزید 1.3 بلین ڈالر کا اسلحہ پیکج
جولائی
بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی چوکیوں پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے آپریشن جاری
?️ 4 جولائی 2023بلوچستان: (سچ خبریں) افغان سرحد سے ملحقہ بلوچستان کے اضلاع ژوب اور
جولائی