?️
لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ذوالفقار بھٹو کو 50 سال بعد انصاف مل گیا، اچھا ہو اگر ہمیں جیتے جی انصاف مل جائے۔
انسدادہشتگردی عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ بڑی اچھی بات ہے کہ 50 سالوں بعد ذوالفقار بھٹو کو انصاف مل گیا، عدلیہ نے اپنی غلطی کو تسلیم کرلیا، ہم بھی دس ماہ سے جیلوں میں انصاف ملنے کی امید کر رہے ہیں اچھا ہو کہ ہمیں زندہ کو انصاف مل جائے، عدلیہ سے ہم امید رکھتے ہے کہ ہمیں انصاف کے لیے 50 سال انتظار نہ کرنا پڑے۔
سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ قوم کے پیسوں کو ذاتی تشہیر کے لیے اڑایا جا رہا ہے، راشن کے سامان پر نواز شریف کی تصویر تب لگائیں جب آپ راشن اپنی جیب سے دیں یہ قوم کا پیسہ ہے، مریم بی بی آپ کی خوشی اور فرمائش کو پوری کرتے ہوئے آپ کو وزیر اعلی بنا کر سارے نظام کو تباہ کیا گیا، مریم بی بی نے کہا کہ لڑکیوں کو تنگ کیا تو مھجے سے برا کوئی نہیں ہوگا ،مریم بی بی آپ سے برا تو پہلے بھی کوئی نہیں۔
ادھر وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پہلی بار ملک میں خاتون وزیراعلیٰ بنی ہیں، خواتین کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب بہت حساس ہیں، مریم نواز نے کہا ہے خواتین کی سیفٹی کے حوالے سے ایک ایپ متعارف کرائی جائے، ’نیور اگین‘ کے نام سے ایپ متعارف کرائی جائے گی جسے وزیراعلیٰ پنجاب خود مانیٹر کریں گی، خواتین کے تحفظ کے حوالے سے جو بھی اقدامات ہیں وہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا وژن اور کام کرنے کی رفتار دیکھ کر پی ٹی آئی پر سکوت مرگ طاری ہے، مریم نوازاور ان کی ٹیم اتنا کام کرے گی کہ 5 سال بعد پی ٹی آئی کا نام و نشان مٹ جائے گا، دوسرے کے کیے ہوئے کاموں کا کریڈٹ لینا پی ٹی آئی کا وطیر ہ ہے، جھوٹ بولنے میں پی ٹی آئی والے شیطان کو بھی مات دے دیتے ہیں، پی ٹی آئی نے جھوٹ بولنے اور سچ سے گریز کی قسم کھائی ہوئی ہے۔


مشہور خبریں۔
چینی خلائی گاڑی مریخ پر اتر گئی
?️ 23 مئی 2021بیجنگ(سچ خبریں)چین کی ریموٹ کنٹرول خلائی گاڑی سرخ سیارے پر لینڈ کرگئی،
مئی
صیہونی حکومت کو جنگ بندی میں کوئی دلچسپی نہیں:قطر
?️ 15 مئی 2025 سچ خبریں:قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن نے اسرائیل پر الزام
مئی
بغاوت پر اکسانے کا کیس: فواد چوہدری کی ضمانت منظور
?️ 25 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے
جنوری
بچوں کی ویکسینیشن سے متعلق اسد عمر کا اہم بیان
?️ 28 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) بچوں کی ویکسینیشن سے متعلق وفاقی وزیر منصوبہ بندی
ستمبر
مزاحمتی محاذ کی تشکیل امام خمینی کی دین ہے؟کویتی تجزیہ کار
?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:فلسطینی امور کے ماہر کویتی تجزیہ کار کا کہنا ہے
فروری
ویکی پیڈیا نے غزہ میں نسل کشی کا صفحہ بند کر دیا
?️ 4 نومبر 2025ویکی پیڈیا نے غزہ میں نسل کشی کا صفحہ بند کر دیا
نومبر
الخلیل میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان جھڑپیں
?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:میڈیا ذرائع کے مطابق مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں
دسمبر
امریکہ شام اور عراق میں داعش پر کیوں اعتماد کر رہا ہے؟
?️ 17 اگست 2023سچ خبریں:شام میں داعش کے حملوں اور امریکی نقل و حرکت میں
اگست