دہشت گردوں کے نام بھی لاپتا افراد کے طور پر استعمال کیے گئے، جان اچکزئی

?️

کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ چند لوگ مسنگ پرسنز کے نام پر ریاست مخالف پروپیگنڈا کر رہے ہیں، دہشت گردوں کے نام بھی مسنگ پرسنز کے طور پر استعمال کیے گئے لہٰذا اب لاپتا افراد سے متعلق پروپیگنڈے کی دکانیں بند ہو جانی چاہئیں۔

میڈیا کے مطابق نگران وزیر اطلاعات نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چند لوگ مسنگ پرسنز کے نام پر ریاست مخالف پروپیگنڈا کر رہے ہیں لیکن مسنگ پرسنز سے متعلق پروپیگنڈا ناکام ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ چند عناصرمسنگ پرسنز کا معاملہ سیاست کے لیے استعمال کر رہے ہیں اور دہشت گردوں کے نام بھی مسنگ پرسنز کے طور پر استعمال کیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسنگ پرسنز سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی ہے اور بلوچستان کے468 افراد اب بھی لاپتا ہیں۔

جان اچکزئی نے کہا کہ ملک میں لاپتا افراد کے معاملے پر سیاست کی جارہی ہے، برطانیہ میں 1لاکھ 70ہزار افراد لاپتا ہیں، امریکا میں 5لاکھ افراد لاپتا ہیں جبکہ پاکستان میں صرف820 افراد لاپتا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر لاپتا افراد کے حوالے سے مچائے گئے واویلے کی کوئی اہمیت نہیں ہے اور اب لاپتا افراد سے متعلق پروپیگنڈے کی دکانیں بند ہو جانی چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لاپتا بلوچ افراد کے لیے تحریک چلانے والی ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ کسی باہر کے ملک میں پناہ لینا چاہتی ہیں۔

نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ بلوچستان میں گزشتہ سال 140 حملے ہوئے، ان میں سے 110 حملے جنوب اور وسط جنوب میں ہوئے جبکہ مجموعی طور پر 220 لوگ شہید ہوئے جن میں سے 200 لوگ عام لوگ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ حملے کیا کوئی آسمان سے آ کر کرتا ہے، یہ یہی لوگ ہیں جو بنیادی طور پر دہشت گرد ہیں اور سیاسی پارٹیوں کے کندھے استعمال کر کے معصول بن جاتے ہیں، ان کو اگر آپ کہیں گے کہ یہ لاپتا ہیں اور یہ دہشت گردی کی مہم نہیں ہے یا اس میں غیرریاسی عناصر ملوث نہیں ہیں تو یہ نامناسب ہو گا کیونکہ اس کا مطلب ہو گا کہ ہم یکطرفہ پروپیگنڈے پر یقین رکھتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا پنجاب یونیورسٹی کا دورہ، طلباء کے سوالات کے جواب دئیے

?️ 26 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد

صرف مغرب ہی جوہری جنگ کے منظر نامے کے لیے فکر مند رہا ہے: لاوروف

?️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے آج بدھ کو

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے الیکشن کمیشن کو ووٹنگ مشینین دینے سے انکار کردیا

?️ 27 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اسلام آباد

یمنیوں کا سعودی عرب کو پیغام

?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں: یمنی کے نائب وزیر خارجہ نے یمن بحران کے حل

کیا ٹرمپ یوکرین کی جنگ 100 دنوں میں ختم کر سکتے ہیں؟

?️ 28 جنوری 2025سچ خبریں: ماسکو سے شائع ہونے والے اخبار ایزویسٹیا نے ایک تجزیے

شرم الشیخ معاہدے کی ناکامی کا سب سے بڑا خطرہ؛ عارضی امن یا دائمی امن؟

?️ 17 اکتوبر 2025سچ خبریں: ابتدائی ہائپ اور امیدوں کے باوجود، غزہ میں جنگ بندی

فلسطین کی حمایت میں عراقی مزاحمتی گروپوں کا رول

?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: گزشتہ ہفتوں میں عراقی گروہوں نے فلسطینی مزاحمت کی حمایت

سائنسدانوں نے سورج سے 500 ٹریلین گنا زیادہ روشن ’بلیک ہول‘ دریافت کرلیا

?️ 22 فروری 2024سچ خبریں: امریکی سائنسدانوں نے سورج سے 500 ٹریلین گنا زیادہ روشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے