داسو واقعہ کی تحقیقات آخری مراحل میں ہے

شیخ رشید

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہناتھاکہ داسو واقعہ کی تحقیقات آخری مراحل میں ہے اور ادارے تحقیقات کررہے ہیں جبکہ چین کے 15 حکام پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم تفتیش کے لیے پاکستان پہنچے ہیں اور واقعہ پر چینی وزیر داخلہ نے بھی مجھ سے بات کی ہے، تاہم چینی وزیر پبلک سیکیورٹی سے ٹیلی فون پربات ہوئی ہے،جس میں واقعہ پر شدید مذمت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حادثہ قراقرم ہائی وے پر پیش آیا تھا اور چین کی 15 رکنی تحقیقاتی ٹیم نے جائے حادثہ کا دورہ کیا، حادثے کے زخمیوں کو پاک فوج کے اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی ایجنسیز کو کہا گیا کہ چینیوں کی سکیورٹی مزید بہتر بنائی جائے، یہاں چینی باشندوں کی جان و مال کی حفاظت ہمارا فرض ہے، ان کے عوام کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ چینی وزارت داخلہ کو آن بورڈ لیا ہے اور وزیراعظم نے وزیر خارجہ شاہ محمود اور مجھے چین جانے کی ہدایت بھی کردی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک چین دوستی لازوال ہے اس میں کوئی فرق نہیں پڑسکتا، سی پیک اور پاک چین دوستی کے دشمنوں کومعاف نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کی ہر جگہ نظر ہے، بھارت پاکستان میں مداخلت کا کوئی موقع جانے نہیں دیتا جبکہ پاکستان امن کا داعی ہے، پاکستان کا امن افغانستان کے امن سے وابستہ ہے اس لیے ہماری کوشش ہے کہ افغانستان میں امن ہو۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ڈو مور کے جواب میں نو مور کہہ دیا ہے، پاکستان کا واضح موقف ہے کہ اپنی سرزمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، پاکستان کی جغرافیائی اہمیت ایسی ہے کہ اسے کوئی نظر انداز نہیں کرسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور سے بھی لوگوں کو پکڑا گیا ہے، انہوں نے کوئٹہ میں بھی دہشت گردی پھیلانے کی کوشش کی، داسو میں بھی یہ لوگ اپنے مقصد میں کامیاب ہوئے تاہم ان کی یہ کامیابی عارضی ہے کیونکہ پاکستان کے چین سے تعلقات ہمالیہ سے بھی بلند ہیں، ان ملزمان کو بھی قانون کے دائرے میں لائیں گے اور ایکسپوز کریں گے۔

وزیر داخلہ کا کہناتھا کہ رینجرز، ایف سی، سندھ رینجرز کو کشمیر الیکشن کے لیے تعینات کیا جارہا ہے جبکہ سول آرمڈ فورسز اور ایف سی کا مزید مطالبہ کیا گیا تو الیکشن ڈیوٹی پر بھیجیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن ختم کرنے کا ایک ہی طریقہ تھا کہ ویزا آن لائن کردیا جائے جو کردیا ہے، تقریبا 70 سے 80 ہزار کیسز تھے، اب لائنیں لگی نظر نہیں آتیں جبکہ جعلی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے اجرا کے معاملے پر بات کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ جعلی پاس پورٹ جاری کرنے میں ملوث 8 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور 19 کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں ہدایت جاری کردی گئی ہیں اور جعلی شناختی کارڈ رکھنے والوں کو نکالنے کے لیے خصوصی وقت دیا جائے گا تاکہ انہیں بغیر کسی جرمانے کے واپس جانے کا موقع مل سکے۔

خیال رہے انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس کے بعد وزیر اعظم کے ہمراہ آزاد کشمیر جاؤں گا اور امید ہے کہ آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوگی جبکہ آزاد کشمیر کے انتخابات کے دوران ہم سے جتنی سیکیورٹی مانگی گئی، ہم نے فراہم کی ہے اور اگر وہ مزید مطالبہ کریں گے تو ہم وہ بھی بھیجیں گے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل میں اختلافات عروج پر؛ کیا نیتن یاہو جانے والے ہیں؟

?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں:صہیونی فوج کے سابق چیف آف جنرل اسٹاف یائر گولان نے

مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کے بغیر دنیا کا امن ادھورا ہے، صدر پاکستان

?️ 21 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یوم

ٹرمپ کے ۱۰ بحرانی دن، انتخابی شکست سے لے کر ایپسٹین اسکینڈل کی واپسی تک

?️ 15 نومبر 2025 ٹرمپ کے ۱۰ بحرانی دن، انتخابی شکست سے لے کر ایپسٹین اسکینڈل

لاہور میں کورونا کی ایک اور قسم کے کیسز سامنے آگئے

?️ 22 ستمبر 2021لاہور(سچ خبریں) صوبائی دارلحکومت پنجاب میں لاہور میں ڈیلٹا کے بعد کورونا

نیتن یاہو کی کابینہ کی عوامی منظوری میں نمایاں کمی

?️ 26 فروری 2023اس سائٹ کے تازہ ترین سروے کے شائع شدہ نتائج سے پتہ

قانون سازی ہو اور گمشدگیوں میں ملوث افراد کو پھانسی دی جائے، جسٹس محسن اختر کیانی

?️ 16 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست پر

افغانستان میں انسانی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے:روس

?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کے انسانی حقوق کے کمشنر نے کہا کہ

مقبوضہ کشمیر:برہان وانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پوسٹر چسپاں

?️ 9 جولائی 2025سرینگر: (سچ خبریں) کشمیری نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کو آج ان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے