?️
دادو: (سچ خبریں) سیلاب کے سبب سندھ کے کئی علاقے تاحال پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں جبکہ حکام نے بھان سید آباد اور دادو کو ممکنہ سیلاب سے بچانے کی سرتوڑ کوششیں مسلسل جاری رکھی ہوئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر دادو سید مرتضیٰ علی شاہ نے بتایا کہ دادو شہر کے تحفظ کے لیے رنگ بند پر کام آج صبح بھی جاری رہا۔
دادو کے حلقہ پی ایس 74 سے منتخب ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی پیر مجیب الحق نے کہا کہ بند کی دیوار اونچی کرنے کے لیے بھاری مشینری استعمال کی جارہی ہے، صبح کے وقت اندازے کے مطابق سیلاب دادو شہر سے 6 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔
دادو کے حلقہ این اے 235 سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی رفیق جمالی نے کہا کہ مین نارا ویلی ڈرین کے حفاظتی بند کو مضبوط کرنے کے لیے بھی کام جاری ہے۔
اس علاقے کے حلقہ این اے 233 سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی سکندر علی راہوپوٹو نے کہا کہ سیہون تحصیل کے بڑے شہر بھان سیدآباد کو بچانے کی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رنگ بند جہاں واقع ہے وہاں رات کو تیز ہواؤں اور لہروں کی وجہ سے صورتحال خراب تھی لیکن اب یہ معمول پر آگئی ہے، بھان سید آباد کے رنگ بند پر کام مکمل کرنے کے لیے مشینری کا استعمال کیا جارہا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر سیہون اقبال حسین کے مطابق منچھر جھیل کے پانی سے تحصیل کی 7 یونین کونسلوں کے 450 دیہات زیر آب آچکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ’علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے، ہم نے 50 سے زائد ریلیف کیمپ اور ٹینٹ سٹی قائم کیے ہیں‘۔
دریں اثنا انچارج ایریگیشن ایمرجنسی سیل شیر محمد ملاح نے بتایا کہ آج صبح منچھر جھیل میں پانی کی سطح 122.6 فٹ آر ایل ریکارڈ کی گئی، دادو-مورو پل کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی سطح 127.4 فٹ آر ایل پر تھی جبکہ امری پل پر دریا کی سطح 109.5 فٹ آر ایل ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ آبپاشی کے انجینئر مہیش کمار نے بتایا کہ منچھر جھیل سے پانی کو آر ڈی 96، آر ڈی 99، آر ڈی 98، آر ڈی 199 اور کرم پور سے دریائے سندھ میں چھوڑا جارہا ہے، پانی کا بہاؤ 50 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کی ویب سائٹ کے مطابق کوٹری کے مقام پر دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔
غیر معمولی بارشیں اور سیلاب سے اب تک ملک بھر میں لگ بھگ 3 کروڑ 30 لاکھ افراد کو متاثر ہوچکے ہیں، معاشی نقصان کا تخمینہ 30 ارب ڈالر تک جاپہنچا ہے اور تقریباً 1400 افراد کی اموات کے ساتھ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے جان لیوا سیلاب ثابت ہوا ہے۔
حکام نے اب سیلاب کے سبب تباہ شدہ انفرااسٹرکچر کی تعمیر نو شروع کر دی ہے۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین معلومات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں اور بجلی کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم خود بحالی کے کام کی نگرانی کر رہے ہیں اور انہیں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جارہی ہے۔
اب تک گوادر-رتوڈیرو موٹروے (ایم-8) کے سیکشنز کو یکطرفہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ وانگو ہل کو بھی بحال کردیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں تیمرگرہ میں 132 کلو واٹ کی ٹرانسمیشن لائن کی مرمت کردی گئی ہے اور باجوڑ اور منڈا گرڈ اسٹیشن پر معمول کے آپریشنز بحال کردیے گئے ہیں۔
وزیر اعظم آفس کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ بھان سید آباد کو متبادل ذرائع سے بجلی فراہم کی جارہی ہے جبکہ وارا کے قصبے کو قمبر گرڈ اسٹیشن سے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔
علاوہ ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک علیحدہ ٹوئٹ میں دادو گرڈ اسٹیشن کو 36 گھنٹوں کے اندر سیلاب سے بچانے کے لیے 3 کلومیٹر طویل بند بنانے پر سول اور حکام کی تعریف کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’رتوڈیرو اور خضدار کے درمیان ایم-8 پر لینڈ سلائیڈنگ ہٹا کر بلوچستان کی آخری شاہراہ کو بھی ٹریفک کے لیے بحال کرنے پر میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں‘۔


مشہور خبریں۔
صنعا نے ریاض کو خبردار کیا: یمن پر اقتصادی دباؤ باہمی ردعمل لائے گا
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: یمن میں سعودی کرائے کی اور کٹھ پتلی حکومت نے
اکتوبر
صہیونی حکومت کو امریکی ہتھیاروں کی فراہمی کے بارے میں امریکی سینیٹر کا بیان
?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی یہودی سینیٹر برنی سینڈرز نے بائیڈن حکومت سے صہیونی
اکتوبر
کراچی میں لاک ڈاؤن کی سختی کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری
?️ 24 مئی 2021کراچی(سچ خبریں) کراچی میں لاک ڈاؤن کی سختی کے حوالے سے کراچی
مئی
صیہونیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی:حماس
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونیوں کو انتباہ دیتے ہوئے
ستمبر
آئی ٹی کے شعبے میں ہونے والی ترقی پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی، وزیر خزانہ
?️ 11 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا
نومبر
ایک قوم ایک منزل کا پہلا پرومو جاری کردیا گیا
?️ 2 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} پاک فوج کی جانب سے یوم پاکستان 23
مارچ
پی ٹی آئی نے برطانیہ سے موصول ہونے والے فنڈ کی تفصیلات جاری کر دی ہیں
?️ 19 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکمراں جماعت پاکستان (پی ٹی آئی) نے رواں
فروری
کیا یمن می سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں اتحاد ہے؟
?️ 20 اگست 2023سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے ایک سینئر رکن نے
اگست