?️
پشاور (سچ خبریں) شدید بارشوں، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں نے خیبرپختونخوا میں تباہی مچا دی، مختلف واقعات میں مجموعی طور پر 198 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ درجنوں زخمی اور سیکڑوں تاحال لاپتہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع بٹگرام، باجوڑ اور مانسہرہ میں بادل پھٹنے، سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں مختلف حادثات 198 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہو گئے جبکہ کئی لاپتہ ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق افراد میں 163 مرد، 12 بچے اور 14 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 18 مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے، بارشوں اور فلش فلڈ سے 71 گھروں کو نقصان پہنچا،7 گھر مکمل جبکہ 64 گھر جزوی تباہ ہوئے، 3 سکولوں کو بھی نقصان ہوا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات باجوڑ، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، سوات، بونیر اور شانگلہ کے اضلاع میں پیش آئے، سب سے زیادہ نقصان ضلع باجوڑ اور بٹگرام میں ہوا جہاں ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہیں۔ حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع سوات، بونیر، باجوڑ، تورغر، مانسہرہ، شانگلہ اور بٹگرام میں پیش آئے۔ تیز بارشوں اور فلش فلڈ كے باعث سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع باجوڑ اور بٹگرام ہیں جہاں ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔
پی ڈی ایم اے نے پہلے ہی تمام ضلعی انتظامیہ کو خراب موسم کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے پیشگی اقدامات کی ہدایت کی تھی، موجودہ صورتحال کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے متاثرہ اضلاع میں امدادی کاموں کو تیز کرنے اور متاثرہ افراد کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
مزید برآں تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سیاحتی مقامات کی بند سڑکیں اور منقطع رابطہ سڑکیں فوری طور پر بحال کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جائیں۔


مشہور خبریں۔
اگرمزید گیس چاہئے تو نورڈ اسٹریم 2 ہٹا دیں: پیوٹن
?️ 17 ستمبر 2022سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعہ کے روز
ستمبر
900 بلین ڈالر کے امریکی فوجی بجٹ کی منظوری
?️ 11 دسمبر 2025سچ خبریں : امریکی ایوان نمائندگان نے ملک کے 900 بلین ڈالر
دسمبر
صیہونی حکومت جھوٹ اور فریب پر استوار
?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے رہنما اسامہ حمدان نے
نومبر
آرمی چیف کی زیر صدارت 245 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد
?️ 8 دسمبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف کی زیر صدارت 245 ویں کور کمانڈرز
دسمبر
تین ارب ڈالر مالیت کے میزائل کویت روانہ
?️ 7 اکتوبر 2022سچ خبریں: جمہوریہ اور جمہوری حکومتوں میں خلیج فارس کے جنوبی ساحلوں
اکتوبر
اسرائیل کے لیے غزہ کے خلاف جنگ کی قیمت حیران کن
?️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے میڈیا نے تسلیم کیا کہ غزہ کی پٹی
دسمبر
بھارت مانے یا نہ مانے، عالمی برادری پاکستان کے موقف کو تسلیم کر رہی ہے. خواجہ آصف
?️ 30 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ
جون
صیہونی حکومت تباہی کی راہ پر گامزن
?️ 28 فروری 2023سچ خبریں:انتہائی امید افزا نظر میں بھی صیہونی حکومت تباہی کی ہنگامہ
فروری