خیبر پختونخوا حکومت کا پرویز الٰہی تک صوبائی ڈاکٹرز کی رسائی کا مطالبہ

🗓️

پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا حکومت نے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے کے ڈاکٹروں کی ٹیم کو پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کا طبی معائنہ کرنے اور ان کے زخموں کی حقیقت کا تعین کرنے کی اجازت دی جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ پی ٹی آئی رہنما 17 مارچ کو اپنے سیل کے واش روم میں گرگئے اور انہیں معمولی چوٹ آئی ہے، پرویز الہی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

انسداد بدعنوانی کی عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق جیل کے ڈاکٹروں نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو دو ہفتے کے لیے سفر کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

اتوار کو جاری ہونے والے ایک بیان میں خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ معائنے سے یہ طے ہو گا کہ آیا پرویز الہی باتھ روم میں گرنے سے زخمی ہوئے ہیں یا ان پر جیل حکام نے تشدد کیا ہے۔

اتوار کو جاری ہونے والے ایک بیان میں خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ معائنے سے یہ طے ہو گا کہ آیا پرویز الہی باتھ روم میں گرنے سے زخمی ہوئے ہیں یا ان پر جیل حکام نے تشدد کیا ہے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے پنجاب حکومت سے ڈاکٹروں کی ٹیم کو پرویز الہی الٰہی تک رسائی کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کے ساتھ پنجاب حکومت کا رویہ تشویشناک اور پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنوں کے لیے انتہائی تشویش کا باعث ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم خیبرپختونخوا کے ڈاکٹروں کے ذریعے جیل میں قید رہنما کے زخمی ہونے کی وجوہات جاننا چاہتے ہیں۔

بیرسٹر سیف نے بتایا کہ ہماری پارٹی کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے سیاسی مخالفین پر تشدد اور جیل کے اندر پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان، پارٹی کے دیگر رہنماؤں کی سیکیورٹی پر شدید تحفظات ہیں۔

انہوں نے وزیراعلیٰ مریم کو خبردار کیا کہ اگر پرویز الٰہی پر تشدد ثابت ہوا تو ان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کو اقوام متحدہ کے تشدد کے خلاف کنونشن کے مطابق ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا، جس کے تحت جسمانی، ذہنی اور جذباتی تشدد جرم ہے۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ اگر خیبرپختونخوا کے ڈاکٹروں کو پرویز الٰہی کے طبی معائنے کی اجازت نہ دی گئی تو پی ٹی آئی قانونی راستہ اختیار کرے گی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب حکومت نے سیکیورٹی کے بہانے قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کی ہے جو کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

مشہور خبریں۔

بائیڈن کی الٹی گنتی شروع

🗓️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ نیتن یاہو سے بات

مصر اور سعودی کی جانب سے رفح شہر کے خلاف اسرائیل کی سخت مخالفت

🗓️ 22 فروری 2024سچ خبریں:مصری وزارت خارجہ نے غزہ کی پیش رفت کے حوالے سے

ہم آج بھی تقریبا 40 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کررہے ہیں

🗓️ 8 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق امریکی جریدے فارن افیئرز میں

آئینی ترمیم پر مشاورت، پی ٹی آئی وفد کی موجودگی میں بلاول بھٹو بھی مولانا فضل الرحمٰن کے گھر پہنچ گئے

🗓️ 18 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئینی ترمیم پر حتمی مشاورت کا عمل شروع

مسلم ممالک اسرائیل کو عدالت میں پیش کریں: ملیشیا

🗓️ 1 مئی 2024سچ خبریں: ملیشیا کے وزیر اعظم نے منگل کو کہا کہ اسرائیل کو

شہید نصراللہ پوری ملت اسلامیہ کے باپ تھے: زینب نصراللہ

🗓️ 22 فروری 2025 سچ خبریں: شہید سید حسن نصراللہ کی صاحبزادی زینب نصراللہ نے مزاحمت

فلسطینی بچوں کے خلاف صیہونیوں کا ایک اور جرم منظرعام پر

🗓️ 10 فروری 2024سچ خبریں: میڈیا نے بتایا کہ ہند رجب نامی فلسطینی لڑکی کی

وزیر اعظم آج کھیلوں کے فروغ کے لئے وعدہ پورا کریں گے

🗓️ 6 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم آج کھیلوں کےفروغ کیلئےوعدہ پورا کرنےجا رہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے