?️
سوات (سچ خبریں) وفاقی وزیر امور کشمیر امیرمقام نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سیلابی صورتحال بڑا چیلنج ہے جس پر جلد قابو پالیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھا کہ سیلاب سے خیبرپختونخوا، آزادکشمیر، گلگت بلتستان میں نقصانات ہوئے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، سیلاب سےب ڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے میں نے رابطہ کیا ہے، یہ وقت سیاست کا نہیں ہے ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے تاکہ مشکل میں بھنسے شہریوں کی مدد کرسکیں۔
وفاقی وزیر امور کشمیر کا کہنا تھا کہ میں وزیراعظم کی ہدایت پرسیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کررہا ہوں، امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینےوالےرضا کاروں کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں، جو اس قدرتی آفات میں جاں بحق ہوچکے ہیں یہ رضا کار ان کی لاشیں نکالنے سمیت زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے میں مصروف عمل ہیں۔
امیر مقام نے کہا کہ اِس قدرتی آفات میں نہ صرف مختلف علاقوں میں لوگوں کے گھر تباہ ہوئے، اِن کی فصلوں کو نقصان پہنچا اس کے علاوہ سیکڑوں لوگوں کے کاروبار تباہ ہوچکے ہیں، حتی کے متاثرین مال وزر سے محروم ہوچکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اِس مشکل وقت میں کارروائیوں کی مکمل نگرانی کر رہے اور صورتحال کا مکمل جائزہ لے رہے ہیں، متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، آج بھی وزیراعظم ہاؤس میں اِن چیلنجز کے حوالے سے اجلاس ہوا ہے جس میں تازہ ترین صورتحال پر بحث ہوئی، انشااللہ! ہم اِس چیلنجز پر قابو پا لیں گے۔


مشہور خبریں۔
شہزاد اکبر کا شہباز شریف کو چیلنج
?️ 22 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا
دسمبر
پاکستان کورونا ویکسین کی بھاری مقدار حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا
?️ 9 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان
اگست
غزہ میں لبنان معاہدے پر عمل کیوں نہیں ہوتا؟
?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار نے اسرائیلی صحافی اور تجزیہ کار شائ گولڈن
نومبر
سابق انٹیلیجنس چیف کے خلاف الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم
?️ 18 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فوج نے مبینہ طور پر آئی ایس آئی
اپریل
کابل میں 2خواتین جج ہلاک
?️ 17 جنوری 2021سچ خبریں:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ججوں کی ایک گاڑی پر دہشتگردانہ
جنوری
ترکی کا 5400 سے زائد افغان مہاجرین کو ملک بدر کرنے کا منصوبہ
?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:ترکی کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ 5400 سے
جنوری
یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے ٹرمپ کے مشیروں کے منصوبے کا اعلان
?️ 26 جون 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر اور آئندہ صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی
جون
فلسطین کے بارے میں یورپ کی منافقت
?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں:مغرب کا دوہرا نقطہ نظر ہمیشہ سے ایک متنازعہ رجحان رہا
اکتوبر