خیبرپختونخوا: ضلع ٹانک میں مسلح افراد کا پولیس پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار شہید

?️

خیبرپختونخوا : (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے کڑی شاہ نور میں پولیس پر عسکریت پسندوں کے حملے میں ایک اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) سمیت 3 پولیس اہلکار شہید اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا کہ ڈی ایس پی چن شاہ کی سربراہی میں شاہ نور گاؤں میں ایک خاتون کے اغواکاروں کی گرفتاری کے لیے پولیس موجود تھی کہ نامعلوم حملہ آوروں نے گاڑی پر فائرنگ کردی۔

پولیس ٹیم کو دیکھ کر حملہ آوروں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تھانہ مرید اکبر کے ایس ایچ او عبدالعلی خان اور 2 کانسٹیبلز وہاب اور محمد عالم نے جامِ شہادت نوش کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈی ایس پی چن شاہ، ایلیٹ فورس کے کانسٹیبل اشفاق، وفاق اور ہدایت اور ڈسٹرکٹ ٹانک کے کانسٹیبل ریاض اور اکرام سمیت 5 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جنہیں ٹانک ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حملہ آوروں نے گھات لگا کر حملہ کیا تھا جس کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری بشمول کوئیک رسپانس فورس جائے وقوع پر پہنچ گئی۔

ڈیرہ اسمٰعیل خان کے ریجنل پولیس افسر ناصر محمود ستی نے بتایا کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے اور یہ عزم ظاہر کیا ہے کہ عسکریت پسندی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے پولیس کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

مشہور خبریں۔

آن لائن سیفٹی سے متعلق ٹک ٹاک اور پی ٹی اے کا مشترکہ ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ

?️ 24 اکتوبر 2024 سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے پی

شام کی عرب لیگ میں واپسی سے امریکہ اور یورپ کا بڑا نقصان

?️ 17 مئی 2023سچ خبریں:ان دنوں مغربی میڈیا شام کی عرب لیگ میں واپسی کو

جارحین کے ساتھ انصار اللہ نے کی حجت تمام

?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: کل رات انصار اللہ کے سیاسی دفتر نے ایک بیان

اسرائیلی اسلحہ سازی کے انجینئرز کے تربیتی مراکز کو شدید نقصان

?️ 26 جون 2025سچ خبریں: 12 روزہ ایران-اسرائیل جنگ کے خاتمے اور ایران کے مقبوضہ

کامیابی کے لئے پرامید ہیں:چوہدری پرویز الٰہی

?️ 13 اپریل 2022لاہور:(سچ خبریں) پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے حکومتی اتحاد کے امیدوار چوہدری

حزب اللہ: پوپ کا استقبال بقائے باہمی کے اصول اور مزاحمت کی ثقافت کی علامت ہے

?️ 3 دسمبر 2025سچ خبریں: حزب اللہ کے سینئر نمائندے علی عمار نے اس بات

شامی مہاجرین کے ساتھ یونان کا غیرانسانی سلوک

?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:شام کی انسانی حقوق کمیٹی نے کہا کہ یونانی حکام شامی

غزہ کے بچے کب سے بھوکے ہیں؟ اقوام متحدہ کی رپورٹ

?️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر برائے حق خوراک نے اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے