?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عالمی یوم پارلیمان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مضبوط اور خود مختار پارلیمان امن، انصاف اور پائیدار ترقی کے لیے ضروری ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پارلیمان صرف اینٹ پتھروں کی عمارت نہیں بلکہ عوامی امنگوں کی نمائندہ، امیدوں کی پناہ گاہ اور آزادیوں کی محافظ ہے، پارلیمان میں گونجتی ہر منتخب آواز ہماری قوم کی قربانیوں اور جدوجہد کی عکاس ہے، جس میں جمہوریت کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہداء شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ ہمیں یہ سبق دیتی ہے جب بھی پارلیمان کو کمزور کیا گیا، عوام کو نقصان پہنچا، اور جب بھی پارلیمان کو خاموش کیا گیا، قوم کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑی، کسی کو بھی پارلیمان کے تقدس کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔
انہوں نے تمام جمہوری قوتوں پر زور دیا کہ وہ پارلیمانی روایات کے دفاع اور پارلیمان کو قومی فیصلوں کے مرکز میں اس کا جائز مقام واپس دلانے کے لیے متحد ہوں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بطور نوجوان جمہوریت پسند وہ پارلیمان کو مساوات، انصاف اور وقار کے خوابوں کو قانون کی شکل دینے کی جگہ سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی یوم پارلیمان ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پارلیمان صرف بحث و مباحثے کا ایوان نہیں بلکہ ہماری جمہوریت کا دھڑکتا ہوا دل ہے، جس کا تحفظ ہمارا مقدس فریضہ ہے۔
مشہور خبریں۔
قحط اور غذائی قلت کے باعث فلسطینی بچوں کی شہادت
?️ 29 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صہیونی فوج کے ہمہ گیر
فروری
وزیر اعظم نے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی
?️ 1 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے شمسی توانائی سے بجلی
ستمبر
ٹرمپ نے ایک تاجر کو مغربی ایشیائی امور کا مشیر مقرر کیا
?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں: امریکی نو منتخب صدر ٹرمپ نے کہا کہ مساد بولوس
دسمبر
عدالت قانون سازی میں مداخلت نہیں کرنا چاہتی۔
?️ 19 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)سپریم کورٹ نے کہاہے کہ عدالت قانون سازی میں
اگست
صیہونی کمپنیوں کے ہاتھوں اردنی شاہی خاندان کے افراد کے فون ہیک
?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:عمون ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اردنی ذرائع نے اطلاع
فروری
مشکل گھڑی میں کپتان کو اکیلا نہیں چھوڑنا: محمود خان
?️ 31 اکتوبر 2021خیبر پختونخوا(سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے کہا ہے کہ مشکل گھڑی
اکتوبر
یوکرین جنگ کے بارے میں امریکی قرارداد کا مسودہ منگل کو پیش کیا جائے گا
?️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں
فروری
ہیک ہونے والے امریکی سفیر کے ای میل میں کیا تھا؟
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں:امریکی حکومت اور چین کے درمیان تناؤ اور اختلافات کی اطلاعات
جولائی