?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں ساری دنیا میں گھوما اور یورپ کے خوبصورت ترین مقامات دیکھے ہیں، لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان میں جیسی خوبصورتی ہے شاید ہی دنیا میں کوئی ملک ملے جسے اللہ نے ایسی نعمت بخشی ہو۔
دورہ ناران کے موقع پر ٹائیگر فورس کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے لوگوں نے درختوں، جنگلات کو تباہ کیا اور یہ نہیں سوچا کہ آنے والی نسلوں کے لیے وہ بھی ویسا ہی پاکستان چھوڑ کر جائیں جیسا ان کو ملا تھا۔ بدقسمتی سے ہمارے بزرگوں نے پاکستان کے ساتھ انصاف نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کی نعمتوں کا شکر ایسے ادا کیا جاتا ہے کہ ان کا دھیان رکھا جاتا ہے، شکر تو اس وقت ہوتا ہے جب ان کی حفاظت کی جائے۔انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی ریاض خان کو ہدایت کی کہ ان مقامات کی نگہبانی کے لیے مقامی افراد کو چنا جائے جنہیں معلوم ہے کہ درخت کون کاٹتا ہے، یہی ان درختوں کی صحیح سے حفاظت کرسکیں گے اور یہی افراد ان علاقوں کی صفائی کرسکیں گے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہر سال سیاحت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اس لیے کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا چیلنج یہ ہے کہ جو قانون بنائے جائیں ان پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے، ہوٹلز مالکان پر بھی گندگی نہ پھیلانے کی پابندی لگائی جائے۔ان کا کہنا تھا حضورﷺ نے صفائی کو نصف دین قرار دیا ، ہمارے دین میں صفائی اور پاکیزگی کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔
مشہور خبریں۔
داعش کا نیا سرغنہ مقرر
?️ 11 جولائی 2022سچ خبریں: آج ایک سیکیورٹی ذریعے نے السماریہ نیوز ویب سائٹ
جولائی
’ہم اداکار ہیں‘ سنی دیول کا فواد خان کی بالی وڈ میں واپسی کا دفاع
?️ 10 اپریل 2025سچ خبریں: پاکستان مخالف فلمیں بنانے کی وجہ سے شہرت رکھنے والے
اپریل
کورونا کا قہر جاری، مزید 110 مریض جان کی بازی ہار گئے
?️ 16 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ملک بھر میں کورونا کا قہر جاری ہے تازہ صورتحال
اپریل
آئی اے ای اے کے سربراہ کی وزیراعظم سے ملاقات، پاکستان کے دیرینہ تعاون کو سراہا
?️ 12 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے پائیدار ترقی کے لیے
فروری
بڑی قربانیوں کے بعد حاصل ہوئے ملک کو گمراہ کن نظریات، انتشار، فساد سے بچانا ہوگا،شہباز شریف
?️ 9 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
اکتوبر
لاہور، پشاور میں 9 محرم کے مرکزی جلوس برآمد، کراچی کے نشترپارک میں مجلس شروع
?️ 5 جولائی 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور اور پشاور میں 9 محرم الحرام کے مرکزی
جولائی
برطانوی اسپیشل فورسز کی 11 اسلامی ممالک میں خفیہ مداخلت
?️ 24 مئی 2023سچ خبریں:دی گارڈین نے ایک خصوصی خبر میں بتایا ہے کہ برطانوی
مئی
انتخابات کے دوسرے دور میں اردگان اچھی پوزیشن میں ہیں:مڈل ایسٹ آئی
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:مڈل ایسٹ آئی نیوز سائٹ نے 2018 کے سابقہ دور کے
مئی