?️
لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کو یکطرفہ، ناقابل عمل اور حماس کو اسرائیلی افواج کے سامنے ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے کا منصوبہ قرار دے دیا۔
سینیئر لیگی رہنما نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں غزہ امن منصوبے کو ناقابل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ صہیونی جنگجوؤں کے وحشیانہ حملوں کو روکنے کا کوئی جامع طریقہ کار نہیں رکھتا۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ غزہ امن منصوبے کو قابل عمل بنانے کے لیے مسلم اور یورپی حکومتوں کو اس میں بنیادی تبدیلیاں پیش کرنی چاہئیں۔
لیگی رہنما نے غزہ امن معاہدے میں یہ تبدیلیاں بھی تجویز کی ہیں جن کے مطابق امریکا کے بجائے اقوام متحدہ کو امن معاہدے کی تشکیل اور نفاذ کے لیے پلیٹ فارم بنایا جائے۔
انہوں نے تجویز دی ہے کہ جنگ بندی بلا شرط ہونی چاہیے، دونوں طرف کے تمام قیدی رہا کیے جائیں اور اسرائیلی فوج کو مکمل طور پر غزہ سے انخلا کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اور حماس ایک دوسرے پر حملے بند کریں، اسرائیل اور غزہ کے درمیان بفر زون میں اقوامِ متحدہ کے امن دستے (مسلم ممالک کی فوجیں) تعینات کیے جائیں۔
خواجہ سعد رفیق نے مزید تجاویز دیں کہ غزہ کی تعمیرِ نو کے اخراجات اقوامِ متحدہ کے ذریعے بطور سزا اسرائیل سے وصول کیے جائیں، اسرائیل کو ایک دہشت گرد ریاست کے طور پر اپنے پڑوسی ممالک پر کسی بھی قسم کے حملے سے روک دیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مستقل امن اور آزاد، خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے مقصد کے لیے غیر جانبدار ثالثوں کی موجودگی میں فریقین کے درمیان جامع مذاکرات کیے جائیں۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اگر مسلم حکمران متفقہ طور پر فلسطینیوں کے لیے انصاف نہ لا سکے تو بلاشبہ باقی رہ جانے والا غزہ بھی راکھ بن کر رہ جائے گا اور بلا شبہ، اس کا حساب اللہ تعالیٰ کے سامنے دینا ہوگا۔


مشہور خبریں۔
تحریک انصاف کا سیاسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب
?️ 25 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم نے سیاسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر
مارچ
طالبان اور دوحہ تیسری ملاقات
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: جون 1402 میں، قطر نے اقوام متحدہ کے نمائندے کے ساتھ
جولائی
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما بہت تیاری سے آتے ہیں: اسد عمر
?️ 22 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} سینیٹ انتخابات کے لئے ماحول گرم ہے الیکشن کے
فروری
سیاسی حوالے سے ریاض اور دمشق کے درمیان مشورت کی تصدیق
?️ 24 مارچ 2023سچ خبریں:سعودی الاخباریہ نیٹ ورک نے ایک باخبر ذریعے سے اطلاع دی
مارچ
واٹس ایپ کا نیا فیچر، اب صارفین پیغامات کا اپنی پسندیدہ زبان میں ترجمہ کرسکیں گے
?️ 25 ستمبر 2025 سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے
ستمبر
وزیراعلی بلوچستان کا سنجاوی میں 4 نئے پولیس اسٹیشنز قائم کرنے کا اعلان
?️ 2 نومبر 2025کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سنجاوی
نومبر
بحرین میں پہلے صیہونی سفیر کی آمد سے مصالحتی عمل مکمل
?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں: روس ٹوڈے کے مطابق نائیہ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر
نومبر
صیہونیوں کے ہاتھوں جنوبی نابلس میں 31 فلسطینی زخمی
?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی عسکریت پسندوں نے فلسطینی عوام کے خلاف اپنی جابرانہ کاروائیوں
فروری