لاہور(سچ خبریں)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بنگلادیشی دورے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے بنگلادیشی عوام نے مودی کا چہرہ بے نقاب کر دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ خطہ کشمیر کے سبزہ زاروں کو مودی نے خون سے آلود کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پرچوہدری محمد سرور نے بنگلا دیش میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف مظاہروں کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے کہا کہ بھارتی ریاست گجرات کے مسلمانوں کے قتل عام کا مجرم بھی مودی ہے۔
چوہدری محمد سرور نے کہا کہ بنگلا دیشی عوام بھی مظاہروں میں مودی کا چہرہ بےنقاب کررہے ہیں۔اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کا جنگی جنون خطے میں امن کے لیے بڑا خطرہ بن چکا ہے، امت مسلمہ کو کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں کے لیے آواز بلند کرنا ہوگی۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ کشمیر میں ہونے والے مظالم سب سے بڑی دہشت گردی ہے، کوئی شک نہیں بھارت دہشت گردوں کا سب سے بڑا سہولت کار ہے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ چٹان جیسی مضبوطی سے کھڑا ہے۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں انڈین وزیر اعظم کے دورے کے خلاف پانچ مظاہرین کی ہلاکت کے بعد اتوار کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔اُدھر فیس بک نے کہا ہے کہ ملک کے اندر اس کی ویب سائٹ اور میسجنگ ایپ جمعے کے روز سے بند ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی بنگلہ دیش کے 50 ویں یومِ آزادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی خصوصی دعوت پر دو روزہ دورے پر جمعے کے روز ڈھاکہ پہنچے تھے۔
مشہور خبریں۔
آیت اللہ سیستانی بھی صیہونی جاسوس سافٹ وئر کی زد میں
جولائی
قبرس سے متعلق صیہونی حکومت کی تازہ ترین خبریں
جون
ایک شخص خود کو چوتھی بار وزیر اعظم مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بلاول بھٹو
فروری
شہباز شریف نے صدر مملکت، سیاسی دوستوں اور عسکری قیادت کو ٹیلی فون پر عید کی مبارک دی
مئی
سعودی عرب کے نظام میں ایک اور نئی تبدیلی کردی گئی
اپریل
Bill Gates’ iconic donkey game arrives on iPhone, Apple Watch
پی ٹی آئی کا ’بلے‘ کا نشان واپس لیے جانے کے فیصلے کیخلاف پشاور ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ
دسمبر
مغربی کنارے میں ایک نوجوان فلسطینی کی شہادت
نومبر