🗓️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے خشک سالی کی صورتحال کے خدشے کے باعث کمرشل مارکیٹوں میں فوری پانی کے میٹرز لگوانے کی ہدایت کردی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدراک کے لیے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت نے کمرشل مارکیٹوں میں فوری پانی کے میٹرز لگوانے کی ہدایت کردی۔ دوران سماعت رکن جوڈیشل واٹر کمیشن نے کہا کہ پانی کی سطح خطرناک حد تک کم ہورہی ہے، جس پر جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ عدالت تو بار بار کہہ رہی ہے کہ پانی کے ایشو پر ایمرجنسی ڈکلیئر کریں۔
پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس حوالے سے چیف سیکریٹری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ گھروں کے باہر گاڑیاں سرعام دھوئی جارہی ہیں، ایک دو گھروں کو جرمانے کریں گے تو سب ٹھیک ہو جائے گا، 5 ہزار اور 10 ہزار روپے جرمانہ کریں۔
وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو باقاعدہ سرکلر جاری کرواتے ہیں۔
جسٹس شاہد کریم نے مزید کہا کہ پانی کے قحط کی صورتحال بنتی جارہی ہے، کیا سیکریٹری ای پی اے اور چیف سیکریٹری ان رپورٹس کو نہیں پڑھتے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو پانی کے ایشو پر انتہائی سنجیدہ ہونا چاہیے۔
جوڈیشل کمیشن کے رکن نے عدالت کو بتایا کہ لوڈر رکشوں کو محکمہ ایکسائز رجسٹرڈ نہیں کر رہا، جس پر عدالت نے چنگ جی اور لوڈر رکشوں سے متعلق رولز میں ترمیم کرکے رپورٹ طلب کرلی۔
جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ اسکولز کی بسوں پر حکومت کا آرڈیننس آیا تھا وہ ختم ہوگیا ہے، کیا اسکول والے اتنے طاقتور ہیں کہ حکومت بھی بے بس ہوگئی۔
وکیل پنجاب حکومت نے بتایا کہ اس پر تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگ کرکے مزید رولز بنائے جارہے ہیں۔ عدالت نے سماعت آئندہ جمعے تک ملتوی کردی۔
مشہور خبریں۔
حکومت و اپوزیشن میں جمود توڑنے کیلئے سراج الحق کی شہباز شریف، عمران خان سے ملاقات
🗓️ 16 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے ہفتے کے
اپریل
بجلی ایک روپیہ 25 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری
🗓️ 11 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے
جولائی
اسرائیلی وزیر جنگ کو قیدیوں کی تفصیلات جاننے کی اجازت نہیں
🗓️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں:Yedioth Aharonot رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے حکم
دسمبر
دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر
🗓️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں:لاہور کو فضائی آلودگی کی شدت کی وجہ سے دنیا کا
اکتوبر
فرانسیسی وزیر خارجہ کا موہن میگزین کے اقدام کو درست قرار دینے کا استدلال
🗓️ 6 جنوری 2023سچ خبریں: فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے جمعرات
جنوری
سوڈان کی خانہ جنگی میں سب سے زیادہ نقصان کسے ہو رہا ہے؟
🗓️ 3 اکتوبر 2023سچ خبریں: سوڈان میں ریپڈ ایکشن فورسز اور فوج کے درمیان تنازعہ
اکتوبر
کپاس کی پیداوار میں 34 فیصد کمی، وفاقی وزیر خوراک اصلاحات کیلئے پُرعزم
🗓️ 4 فروری 2025 لاہور: (سچ خبریں) وزیر تحفظ خوراک رانا تنویر حسین نے کہا
فروری
نیتن یاہو کے پاس اب کوئی چارہ نہیں
🗓️ 9 اگست 2023سچ خبریں:7 اگست کو ایک انٹرویو کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن
اگست