?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد نے خاتون جج دھمکی کیس میں بانی پی ٹی آئی کو طلب کرلیا۔میڈیا کے مطابق سول جج مرید عباس خان نے خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت کی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد نے خاتون جج دھمکی کیس بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طلبی کے نوٹس جاری کردیے، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 3 اپریل کو طلب کیا ہے۔
عدالت نے حکم دیا کہ سپریٹینڈنٹ اڈیالہ جیل آئندہ سماعت پر عمران خان کو عدالت پیش کریں۔
گزشتہ سماعت پر وکلا نے بانی پی ٹی آئی کی عدالت پروڈکشن کی درخواست دی تھی۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس 20 اگست کو سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اسلام آباد کے علاقے صدر کے مجسٹریٹ علی جاوید کی مدعیت میں تھانہ مارگلہ میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ 20 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل کی گرفتاری کے خلاف عمران خان کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس کا راستہ زیرو پوائنٹ سے ایف 9 پارک تک تھا، اس دوران عمران خان کی تقریر شروع ہوئی جس میں انہوں نے اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ ترین افسران اور ایک معزز خاتون ایڈیشنل جج صاحبہ کو ڈرانا اور دھمکانا شروع کیا۔
ریلی سے خطاب میں عمران خان نے اسلام آباد پولیس کے آئی جی اور ڈی آئی جی کے خلاف مقدمہ درج کرنی کے دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہم تم کو چھوڑیں گے نہیں‘، اس کے بعد انہوں نے عدلیہ کو اپنی جماعت کی طرف متعصب رویہ رکھنے پر بھی خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب وہ بھی نتائج کے لیے تیار ہوجائیں۔

مشہور خبریں۔
جنگ بندی میں صیہونی رکاوٹوں پر حماس کا ردعمل
?️ 2 مارچ 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن
مارچ
تہران اور ریاض کا مفاہمت کی جانب ایک اور اہم قدم
?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی
اپریل
سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 11 خوارج ہلاک، دو جوان شہید
?️ 24 جون 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی
جون
ٹرمپ کا چین کے ساتھ تجارتی معاہدے کا اعلان
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ ایک اہم
جون
فوجی طاقت کو جدید بنانے کے راستے پر یورپ کے بھاری اخراجات
?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: جرمن ریڈیو نے بعض یورپی ممالک کے اپنی فوجی طاقت
مئی
وزیراعلی نے سندھ جاب پورٹل کا افتتاح کردیا، ملازمتوں کا سلسلہ 15 روز میں شروع ہوگا
?️ 28 اکتوبر 2025کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں سندھ
اکتوبر
صیہونی جنگی جرائم کی حمایت کون کر رہا ہے؟
?️ 8 جولائی 2023سچ خبریں: جنین میں صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کے باوجود امریکی
جولائی
یورپ کی جانب سے روس کے خلاف پابندیوں کے 14ویں پیکج کی منظوری
?️ 24 جون 2024سچ خبریں: یورپی یونین کی کونسل نے اعلان کیا کہ روس کے
جون