?️
اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ حکومت یا کسی اور سے بیک ڈور کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آج ہم سپریم کورٹ آئے تھے، چیف جسٹس صاحب نے مہربانی کی اور آج تمام کیسز لگائے، تین کیسز ایسے ہیں جو کل پر چلے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری 8 فروری کی کال پر پنجاب میں سختی کی گئی، لیکن سب چیزوں کے باوجود پاکستان کے عوام کا مشکور ہوں، پنجاب، بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخوا میں لوگوں نے احتجاج، پہیہ جام ہڑتال کی، چاہے کاروبار تھوڑے وقت بند ہو، بتانا یہ ہوتا ہے کہ ہمارا مینڈیٹ چوری نہ کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل منتقلی سے متعلق مختلف افواہیں پھیلائی جاتی ہے، جو لوگ افواہیں پھیلا رہے ہیں یہ بالکل غلط ہے، بانی پی ٹی آئی کا جیل میں ہر دن غیرقانونی ہے، انہیں سیاسی مقدمات پر جیل میں رکھا گیا ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت یا کسی اور کے ساتھ بیک ڈور کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، بانی پی ٹی آئی نے علامہ راجہ ناصر عباس اور محمود اچکزئی کو پوری اتھارٹی دی ہوئی ہے، دونوں کی صوابدید ہے کہ وہ مذاکرات کرتے ہیں یا آئندہ کا لائحہ عمل۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ لوگ زور زبردستی سے سیٹوں پر بیٹھے ہوئے ہیں اور اتنی آسانی سے ہلنے والے نہیں، 8 فروری کو ہماری 180 سیٹیں چھینی گئیں اور ہمیں 91 پر لے آئے، پھر یہ ہماری 91 سیٹوں کو کم کر کے 75 پر لے گئے، عمر ایوب کی سیٹ بھی لے لی گئی، ہمارے سینیٹرز پر بھی زور زبردستی کی گئی، یہ دوسالوں میں رتی برابر بھی عوام کے دلوں میں اپنی عزت نہیں بڑھا پائے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوج کا افسانوی خاتمہ؛ اسرائیلی فوج اندر سے کیسے ٹوٹ رہی ہے؟
?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں: ایک زمانے میں خود کو خطے کی طاقتور ترین فوج
دسمبر
سندھ حکومت اور محکمہ پولیس نے شہریوں کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن
?️ 12 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) جماعت اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیر حافظ نعیم الرحمن
اپریل
کیا غزہ جنگ بندی معاہدے میں فلسطینیوں کے تمام مطالبات تسلیم کیے گئے ہیں؟حماس کے اعلیٰ رہنما
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک اعلیٰ رہنما عزت الرشق نے
جنوری
یمن کے امریکی طیارہ بردار جہاز پر اور اسرائیلی علاقوں پر حملے
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں:یمنی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے امریکی
جنوری
ہم عارضی جنگ بندی کو قبول نہیں کریں گے : حماس
?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں:حماس تحریک کے سینیئر رہنما اسامہ حمدان نے جنگ بندی اور
نومبر
انٹربینک میں روپے کی قدر میں ایک روپے 28 پیسے کا اضافہ، ڈالر 275 روپے کا ہوگیا
?️ 6 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز
فروری
تل ابیب اور دمشق کے درمیان شام کے بارے میں تعطل/علاقائی مسابقت اور مبہم امریکی پوزیشن کے درمیان سیکورٹی معاہدہ
?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں: ایک عرب سیاسی امور کے محقق نے مقبوضہ علاقوں سے
اکتوبر
پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کیخلاف درخواست پر حکومت کو نوٹس، جواب طلب
?️ 5 نومبر 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے
نومبر