?️
لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم صرف دکھاوے کا اتحاد ہے، جو مرضی کرلیں، حکومت کےخلاف سازش کامیاب نہیں ہوگی۔ عوام کے مسائل کےحل کےلئےدن رات ایک کئے ہوئےہیں، منتخب نمائندوں کی مشاورت سےعوامی مسائل حل کررہےہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیر مملکت محمدمحبوب سلطان، ایم این اے غلام بی بی بھروانہ ، ایم پی اے شہبازاحمد نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور، فلاح عامہ کی اسکیموں اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کے مسائل کےحل کےلئےدن رات ایک کئے ہوئےہیں، منتخب نمائندوں کی مشاورت سےعوامی مسائل حل کررہےہیں۔
ارکان اسمبلی سے گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قوم کو وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر غیر متزلزل اعتمادہے، اپوزیشن کو ہدف تنقید بناتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن نے ہمیشہ منفی کردار ادا کیا، وزیراعظم عمران خان کی ایمانداری کے سامنےکرپٹ عناصر کی کوئی حیثیت نہیں، عوامی ترقی کےراستےمیں اپوزیشن کےمنفی حربے برداشت نہیں کیےجائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم صرف دکھاوےکا اتحادہے، اپوزیشن جومرضی کرلیں،حکومت کےخلاف سازش کامیاب نہیں ہوگی۔


مشہور خبریں۔
مسلمان افغانستان کے عوام کو تنہا مت چھوڑیں:آیت اللہ سیستانی
?️ 10 مئی 2021سچ خبریں:عراقی شیعوں کے مرجع اعلی آیت اللہ سیستانی نے کابل میں
مئی
حماس اور فتح کے سربرہان کے مابین مصر میں ملاقات متوقع
?️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں:بعض ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ فتح اور حماس
اکتوبر
ٹرمپ کے دور میں روس کے خلاف پینٹاگون کے نئے انداز بے نقاب
?️ 8 فروری 2025سچ خبریں: امریکی میگزین نیوز ویک نے امریکی فضائیہ کے فلائٹ ریکارڈز
فروری
ہم حماس کے خاتمے تک اسرائیل کی حمایت جاری رکھیں گے: بائیڈن
?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کی صبح کہا کہ ہم
دسمبر
سابق کپتان وسیم اکرم سمیت دیگر کرکٹرز کی عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل
?️ 7 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی،
فروری
پابندیوں نے یورپ کو نارڈا اسٹریم گیس کی سپلائی میں 60 فیصد کمی کی
?️ 20 جون 2022سچ خبریں: کریملن کے ترجمان یامتری پیسکوف نے آج کہا کہ
جون
غزہ جنگ کے بارے میں سید حسن نصراللہ کا اظہار خیال
?️ 26 مئی 2021سچ خبریں:لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن
مئی
کیا صیہونی شہری خوشی سے اسرائیل میں رہنا چاہتے ہیں؟
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر صیہونی شہریوں کی
جنوری