حکومت کی مشکلات میں اضافہ

?️

کراچی (سچ خبریں ) مسلم لیگ فنکشنل کی حکومتی اتحاد سے لاتعلقی کی اطلاعات کے بعد وفاقی حکومت کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا  روزنامہ جنگ کے مطابق فنکشنل لیگ سندھ کے سیکرٹری سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ فنکشنل لیگ نے وفاقی حکومت سے لاتعلقی اختیار کرلی ہے ، وزیراعظم عمران خان کو ایک چارٹر آف ڈیمانڈ دیا تھا لیکن اگر عمران خان کچھ کرنا ہی نہیں چاہتے تو ہم کیا کرسکتے ہیں ، اب وفاقی حکومت کے خلاف کھل کر بات کر سکتے ہیں ۔

دوسری طرف اپوزیشن جماعتوں نے مسلم لیگ(ق) سے حکومتی اتحاد سے الگ ہونے کی درخواست کردی، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے وفد نے ق لیگی قیادت کو انتخابی اصلاحات بل کی حمایت نہ کرنے کا بھی اصرار کیا، ق لیگی قیادت اور اپوزیشن نے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ذرائع ہم نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سمیت دیگر اہوزیشن رہنماؤں خواجہ سعد رفیق ،خورشید شاہ اور شاہدہ اخترعلی ودیگر نے ق لیگ کے وفد سے ملاقات کی ، اس دوران اپوزیشن رہنماؤں نے ق لیگ قیادت سے انتخابی اصلاحات بل کی حمایت نہ کرنے کی درخواست کی ، اپوزیشن نے ق لیگ سے یہ درخواست بھی کی کہ مسلم لیگ ق کو حکومتی اتحاد سے الگ ہو جانا چاہیے۔

واضح رہے گزشتہ روز مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ق لیگ حکومت کی اتحادی جماعت ہے، وزیراعظم سے ای وی ایم سمیت تمام معاملات پر بات چیت ہوئی، وزیراعظم کو کہا کہ ہم سے مشاورت کریں جو آج تک نہیں ہوئی،3 سال سے وفاقی وزیر ہوں وزیراعظم کوئی مشاورت نہیں کرتے، وزیراعظم باقی وزرا سے بھی مشاورت کرتے ہیں لیکن ہم سے کیوں نہیں؟ سیاسی جماعتوں سے صرف اسمبلی میں ملاقات ہوتی ہے، ن لیگ سے ہماری کوئی ملاقات نہیں ہوئی، مونس الہٰی نے بلاول بھٹو سے پانی سے متعلق امور پر ملاقات کی، یا پھر خورشید شاہ سے کل ملاقات اس لیے کی کہ وہ جیل سے رہا ہوکر آئے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ق نے کہا کہ اگرحکومت گرے گی تو ہم بھی گریں گے کیونکہ اتحادی ہیں ، آج تک حکومت کے ایک بل کی بھی مخالفت نہیں کی، اس پر بھی سی ای سی کا اجلاس بلائیں گے جس میں مشاورت کی جائے گی، اجلاس میں ای وی ایم سمیت تمام معاملات پر مشاورت ہوگی ، الیکشن قریب آرہے ہیں ہمیں بھی سیاسی فیصلے کرنے ہیں، عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں کیونکہ انتخابات قریب ہیں۔

مشہور خبریں۔

الاقصیٰ طوفان میں اسرائیل کی شکست پر نیتن یاہو کے بیٹے کا عجیب و غریب بیان

?️ 3 مارچ 2025سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار نے لکھا ہے کہ اسرائیل کے وزیراعظم

میکرون کے بعد جرمن وزیر خارجہ بھی چین پنہچیں

?️ 13 اپریل 2023سچ خبریں:فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے دورہ چین اور یورپی یونین کا

کراچی: سندھ میں نئی پابندیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری

?️ 25 مئی 2021کراچی(سچ خبریں) محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں نئی پابندیوں کا نوٹیفکیشن

شام کے خلاف ایک بار پھر صیہونی جارحیت

?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں:شامی ذرائع ابلاغ نے آج بدھ کی صبح شام کے دارالحکومت

صہیونی پناہ گزینوں کے لیے نصر اللہ کا جواب

?️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: گذشتہ ہفتے منگل کے روز لبنان میں قابض حکومت کے

رواں برس کا پہلا چاند گرہن کل ہوگا:ماہرین

?️ 25 مئی 2021سڈنی (سچ خبریں)ماہرین نے پیشگوئی کی ہے کہ دُنیا کے متعدد ممالک

مغربی کنارہ اسرائیل کے لیے مستقل ڈراؤنا خواب :صیہونی اخبار

?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:عبرانی زبان کے ایک ذریعہ ابلاغ نے مغربی کنارے میں دھماکے

حکومت کا ٹی ٹی پی کے کئی قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ

?️ 6 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت اور ٹی ٹی پی کے درمیان جنگ بندی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے