حکومت کا سابقہ حکومت کے شروع کیے گئے کئی منصوبے جاری رکھنے کا فیصلہ

?️

اسلام آباد( سچ خبریں) شہباز شریف حکومت نے سابقہ حکومت کے شروع کیے گئے کئی منصوبے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ بجٹ میں کٹا بچاؤ پروگرام اور مرغ بانی پروگرام کے لیے بجٹ مختص کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے شروع کیے گئے کئی منصوبے جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا ۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وزیراعظم کٹا بچاؤ پروگرام کے لیے 20 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے جبکہ رواں مالی سال وزیراعظم کٹا بچاؤ پروگرام کے لیے 18 کروڑ 88 لاکھ روپے رکھے گئے تھے۔ نئے مالی سال میں کٹے کو موٹا کرنے کے پروگرام کے لیے 12 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ رواں مالی سال کٹے کو موٹا کرنے کے پروگرام کے لیے 12کروڑ 99 لاکھ روپے رکھے گئے تھے۔

وزیراعظم کے پسماندہ علاقوں میں مرغ بانی پروگرام کیلئے 5 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے جبکہ رواں مالی سال بھی اس پروگرام کے لیے 5 کروڑ روپے ہی رکھے گئے تھے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ نئے مالی سال گنے کی پیداوار بڑھانے کے لیے 13 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے جبکہ جاری مالی سال گنے کی پیداوار بڑھانے کے لیے 10 کروڑ 72لاکھ روپے مختص کیے گئے تھے۔

آئندہ مالی سال چاول کی پیداوار بڑھانے کے لیی27 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے جبکہ رواں مالی سال چاول کی پیداوار بڑھانے کے لیے 52 کروڑ 74لاکھ روپے رکھے گئے تھے۔ آئندہ مالی سال گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے 35 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے جبکہ جاری مالی سال میں گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے 90 کروڑ روپے رکھے گئے تھے۔اسی طرح آئندہ مالی سال کپاس کی بہتری کے اقدامات کے لیے 13 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

مشہور خبریں۔

دمشق نے لبنان پر صیہونیوں کی سرحدی جارحیت کی مذمت کی

?️ 10 جون 2023سچ خبریں:شام کی وزارت خارجہ نے آج ایک بیان شائع کرتے ہوئے

الاقصیٰ طوفان کے اسرائیلی سیاحت پر اثرات

?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں: المیادین کے اعلان کردہ اعدادوشمار کے مطابق، صیہونی حکومت کی سیاحت

غزہ کی تازی ترین صورتحال

?️ 19 نومبر 2023سچ خبریں:امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق کہ اس حکومت کے اکثر

کیا حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ ہونے والا ہے؟امریکی اخبار کی زبانی

?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں: اطلاعات کے مطابق امریکہ، مصر اور قطر کے تینوں ممالک

صیہونی فوج قابض کابینہ سے کیوں غصہ ہے؟ صیہونی میڈیا کا اعتراف

?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے تسلیم کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب

ایرانی قدس فورس کے کمانڈر کیوں غائب رہے؟ عراقی تجزیہ کار کی زبانی

?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: عراق کے ایک تجزیہ کار عصام شاکر نے قدس فورس

مہنگائی کی اصلی وجہ سامنے آگئی

?️ 14 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے

سعودی عرب روس کے ساتھ تیل کے تعاون میں خلل ڈالنے پر آمادہ نہیں

?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:  روئٹرز نے بتایا ہے کہ یوکرین کے تنازع اور امریکہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے