حکومت نے کاروباری بندشوں کے بارے میں اہم فیصلہ سنا دیا

اسد عمر

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ ملک بھرمیں اب ہفتے میں دو کی بجائے ایک دن کا لاک ڈاؤن ہوگا، ہفتے میں دو دن کام کاج کی بندش کی پابندی ختم کردی گئی اور اب ایک دن کاروبار بند رہیں گے، اس ایک دن کا تعین وفاقی یونٹ خود کریں گے۔

این سی او سی نے دفاتر میں نصف حاضری کی شرط ختم کرکے مکمل حاضری کی اجازت دیدی۔ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رکھنے کی پابندی بھی اٹھا لی گئی۔ اب پبلک ٹرانسپورٹ میں پچاس فیصد کی بجائے ستر فیصد سواریاں بٹھانے کی اجازت ہوگی۔

اسی طرح غیر رابطے والے سلیکٹڈ کھیلوں کی اجازت ہو گی جبکہ کراٹے،باکسنگ، کبڈی،ریسلنگ جیسی کھیلوں پر پابندی برقرار رہے گی۔ ان ڈور جمز صرف ویکسی نیٹڈ لوگوں کے لئے کھل سکیں گے۔ ثقافتی تقریبات پر پابندی برقرار رہے گی۔ مزار اور سینماز بدستور بند رہیں گے۔

این سی اوسی نے ہدایت کی کہ پبلک سیکٹر کے تمام ملازمین تیس جون تک کورونا ویکسینیشن کرانے کے پابند ہوں گے، ویکسینیشن کی حوصلہ افزائی کے لئے بعض شعبوں کوخصوصی مراعات بھی دی جائیں گی، تمام شہری رضاکارانہ طور پر کورونا ویکسین لگوائیں گے، ویکسینیشن مراکزصبح آٹھ بجے سے رات دس بجے تک کھلے رہیں گے اور گیارہ جون سے اٹھارہ سال سے اوپر کے شہریوں کی ویکسینیشن شروع ہوجائے گی۔

مشہور خبریں۔

سعودی ارب پتی شہزادے کی روس میں بھاری سرمایہ کاری

?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:سعودی ارب پتی شہزادے ولید بن طلال نے یوکرین پر ماسکو

آرمی چیف نےپولیس کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا

?️ 4 اگست 2021راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پولیس کے

فلسطینی طلباء نے سویڈن کے توہین آمیز اقدام کی مذمت کی

?️ 24 جنوری 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں فلسطینی طلباء نے سویڈن میں قرآن پاک

کتنے اسرائیلی شہری قابض کابینہ اور فوج پر اعتماد کرتے ہیں؟

?️ 7 فروری 2024سچ خبریں: ایک چوتھائی اسرائیلیوں کو قابض حکومت کی کابینہ اور فوج

فلسطینی بچوں کے قتل عام پر شمالی کوریا کا رد عمل

?️ 8 جون 2021سچ خبریں:شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے گذشتہ 12 روز کے دوران

راہُل گاندھی کی آمد سے قبل جموں میں دو دھماکے، چھ افراد زخمی

?️ 29 جنوری 2023جموں و کشمیر: (سچ خبریں) انڈیا کے زِیرانتظام جموں و کشمیر میں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جرائم میں آسٹریلیا برابر کا شریک ہے:حماس

?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:حماس کے سیاسی بیورو کے رکن نے کہا کہ آسٹریلیا اور

اسرائیل کے اقدامات کے خلاف امریکہ میں خود سوزی

?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی پولیس نے ہفتے کی صبح اس بات کی تصدیق کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے